وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان کے نامور اداکار اور فلم ساز سید کمال یکم اکتوبر 2009ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔
پاکستان کے پہلے کامیڈی ہیرو تھے۔ بھارت کے شہر میرٹھ میں 27 اپریل 1934ء کو پیدا ہوئے۔ 1957ء میں پاکستان آئے ۔ اگلے ہی سال اپنی پہلی فلم ’’ٹھنڈی سڑک‘‘ بنائی۔ شکل و صورت بھارت کے نامور اداکار راج کپور سے کافی مشابہت رکھتی تھی، اس لیے پاکستان کے راج کپور کہلائے۔ ’’سویرا‘‘، ’’سہاگن‘‘، ’’آشیانہ‘‘، ’’جوکر‘‘، ’’دال میں کالا‘‘، ’’باپو‘‘، ’’اپنا پرایا‘‘، ’’ایاز‘‘ اور ’’مراد‘‘ سمیت کوئی دو درجن فلموں میں کام کیا۔
1968ء میں فلم ’’بہن بھائی‘‘ میں انہیں نگار ایورڈ سے نوازا گیا۔