لومڑی اور شیر کی کہانی اور حالاتِ حاضرہ

پُرانے زمانے میں لوگوں کی ضروریاتِ زندگی انتہائی محدود تھیں، جنھیں پورا کرنے کے لیے پورے سال میں دو بار بیجائی اور کٹائی کے کام کیا کرتے تھے اور اسی سے اُن کا گزر بسر ہوجایا کرتا تھا۔ باقی پورا سال وہ ایک دوسرے کی خدمت میں جتے رہا کرتے تھے۔ اُس وقت آج کی […]

سردار تنویر الیاس کی ناکامی کی وجہ

آزاد کشمیر کے سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کو توہینِ عدالت کی پاداش میں ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتے نااہل کردیا۔ خطے کی تاریخ میں یہ ایک غیرمعمولی عدالتی فیصلہ ہے۔ تنویر الیاس نے حالیہ دنوں میں متعدد مرتبہ عدلیہ بارے تضحیک آمیزتبصرے کیے تھے۔ الزام لگایا تھا کہ عدلیہ حکومت کے روزمرہ کے […]

پی ٹی آئی، ٹکٹوں کی تقسیم پر کارکنوں کے تحفظات

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے آیندہ الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔ جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہوئے ہیں، وہ خوشی کے شادیانے بجا رہے ہیں، جب کہ پی ٹی آئی ٹکٹ کے خواہش مندوں کی ایک بڑی تعداد جو محروم رہ گئی ہے، […]

سوات میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز اور تورگل

سوات میں آیندہ انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ بعض سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کردیے ہیں.جماعتِ اسلامی نے سب سے پہلے ایک قومی اور دو صوبائی امیدواروں کی نام زدگی کا اعلان کردیاہے۔ جماعت اسلامی نے این اے ٹو کا ٹکٹ سابق امیدوار (ر) ایس پی نوید […]

آئین و قانون کی دہائی

پاکستان اس وقت ایک عجیب و غریب کیفیت کا شکار ہے۔ سیاسی جماعتیں باہم دست و گریباں ہیں اور کسی کی معقول بات سننے کو تیار نہیں۔ ہر طرف آئینِ پاکستان کی دہائی دی جارہی ہے۔ حالاں کہ سب جماعتوں نے خود ہی آئینِ پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آئین اگر ذاتی اغراض کی […]

ٹکراو کا ماحول

یہ دنیا سدا سے تغیر پذیر رہی ہے۔اس کا تغیر انگیز ہونا ہی اس کی خوب صورتی کی بنیاد ہے۔ ہمیں تغیر کو ہمیشہ خوش آمدید کہنا چاہیے۔ کیوں کہ اسی سے یہ دنیا ترقی کی راہیں تراشتی ہوئی آگے کی جانب بڑھتی ہے، لیکن سب سے اہم سوال یہ ہے کہ یہ تغیر ہونا […]

عمران خان مذاکرات کے دروازے کھولیں

عمران خان کے لاہور کے جلسے نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ مقدمات، قاتلانہ حملے اور کردار کشی کی بدترین مہم کے باوجود وہ آج بھی غیر معمولی طور پر مقبول ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ عمران خان کو کامیاب کرکے لوگ 70 برس کی محرومیوں، غصے اور مقتدر طبقات سے اپنی ناراضی […]

مفت آٹا، سستا پیٹرول اور بے توقیر عوام

پاکستان کے سیاسی عمائدین جو بھی پالیسی بناتے ہیں یا جو بھی قواعد و ضوابط اور قانون وضع کرتے ہیں، اُن کا مطمحِ نظر اُن کا ذاتی مفاد ہی ہوتا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران میں عوام سے جو وعدے کیے جاتے ہیں، اُنھیں پورا کرنا اُن کے منشور کا حصہ نہیں ہوتا۔ رفیع صحرائی […]

مسئلہ معاشی نہیں سیاسی ہے

’’پاکستان بیورو آف شماریات‘‘ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھ کر 46.65 فی صد ہوگئی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 1.80 فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی یک دم 510 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے […]

کیا نواز شریف نے دیر کردی؟

اُردو کی مشہور ضرب المثل ہے: ’’آنکھ اوجھل، پہاڑ اوجھل!‘‘ فرہنگِ آصفیہ میں اس کا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ کسی کا نظروں سے اوجھل ہو جانا یا درمیان میں پہاڑ کا آ جانا ایک برابر ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں دیکھیں، تو یہ ضرب المثل اس پر 100 فی صد […]

پاکستان کی اولین وفاقی کابینہ

مملکتِ خداداد پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اگست 1947ء بروزِ جمعہ کو صبح 09 بجے کراچی اسمبلی ہال میں منعقد ہوا، جس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر حلف اُٹھایا۔ اُن سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سر عبدالرشید نے حلف […]

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلے

جب محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد 2008ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت ملی، تو آصف علی زرداری صاحب نے اپنی لیڈر اور مرحومہ بیوی کی یادگار کے طور پر غریب اور نادار خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے ’’بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘‘ کا اجرا کیا، جس کے تحت مستحق افراد […]

ڈریں اُس وقت سے……!

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔ ’’موہلن وال‘‘ کے مقام پر مہنگائی کے ستائے عوام نے آٹے کا ٹرک لوٹ لیا۔ حالاں کہ یہ آٹا انھی عوام کو مفت فراہمی کے لیے وہاں لایا گیا تھا۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/rafi/ تفصیل اس اجمال […]

کیا مغرب اکیلے عمران خان پر مہربان ہے؟

عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پر کیے جانے والے پولیس آپریشن پر عالمی اداروں، شخصیات اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے آنے والے ردِ عمل نے ’’سرکاری دانش وروں‘‘ اور دسترخوان ریاست ہائے جاتی امرا کے خوشہ چینوں کو بے چین کردیا ہے۔ انھیں خدشہ ہے کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ عمران […]

توشہ خانے کے حمام میں سب ننگے ہیں

ریاستی اربابِ اختیار جب بھی بیرونِ ملک دوروں پر جاتے ہیں، تو واپسی پرغیر ملکی حکم رانوں کی طرف سے انتہائی قیمتی تحائف سے نوازے جاتے ہیں۔ فضل منان بازدا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fazal-manan-bazda/ پاکستان میں اصل مسئلہ یہ ہے کہ جہاں ہمارے طبقۂ اشرافہ […]

توشہ خانہ قوم کی امانت

خلیفۂ وقت کے سامنے فارس کا گورنر کھڑا تھا، جس نے ایک قیمتی گاؤن پہنا ہوا تھا۔ خلیفہ نے پوچھا، تم نے یہ گاؤن کہاں سے حاصل کیا؟ گورنر نے جواب میں کہا کہ یہ مجھے فارس کے معززین نے بہ حیثیتِ گورنر بہ طورِ تحفہ دیا ہے۔ خلیفہ سخت غصہ ہوئے اور اُسی وقت […]

کیا عوام واقعی ٹیکس نہیں دیتے؟

نفع، تنخواہ اور اجرت وہی…… مگر اخراجات میں تین گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ مہنگائی نے پاکستانیوں کے چہروں سے مسکراہٹ بھی چھین لی ہے۔ غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے جینا مشکل ہوچکا ہے۔ ہر سو مہنگائی کا طوفان ہے۔ معاشی بے یقینی ہے۔ بھوک و افلاس کے ڈیرے ہیں۔ آٹے کی لمبی قطاریں […]

لیڈر کبھی ورکر کو ڈھال نہیں بناتا

ہمارا یہ کالم آج بدھ کی صبح مورخہ 15 مارچ 2023ء کو صبح کے وقت تحریر کیا جا رہا ہے…… اور مَیں نہیں جانتا کہ جب یہ کالم شائع ہوگا، تو ملک کی سیاسی صورتِ حال کیا ہوگی؟ لیکن اب تک کی صورتِ حال یہ ہے لاہور کا زمان پارک میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔ […]

پُتلی تماشا

پاکستانی سیاست میں طاقت ور طبقات اور حکم ران اتحاد یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں۔ شفاف الیکشن ہی کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ مقتدر قوتوں کی سرپرستی میں قائم ہونے والی حکومت پہلے ہی دن سیاسی ساکھ کھودیتی […]

وزیرِ اعظم صاحب، بھیک نہ دیں، مہنگائی ختم کریں

وزیرِ اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے وطنِ عزیز کے غریب عوام کے لیے حاتم طائی کی قبر کو دونوں لاتیں مار کر اسے قبر میں بھی بے سکون اور بے چین کر دیا ہے۔ انھوں نے اعلان فرمایا ہے کہ دیس بھر کے غربا کو ماہِ رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔ […]

کیا ’’جیل بھرو تحریک‘‘ دوبارہ شروع ہوگی؟

’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا اور ان دونوں […]