سیمون دی بووا کا ناول ’’عورت‘‘

Adil Mughal

تحریر: عدیل مغل زمانۂ طالب علمی میں جن بڑی اور اہم کتب کا مطالہ کیا تھا، اُن میں ’’سیمون دی بووا‘‘ (Simone de Beauvoir) کی کتاب "The Second Sex” شامل تھی، جس کا ترجمہ ’’عورت‘‘ کے نام سے ہوا تھا، جو یاسر جواد صاحب کی کاوش تھی۔عورت کو جسمانی، نفسیاتی اور معاشرتی تناظر میں سمجھنے […]

’’دی سائلنس آف دی لیمبز‘‘ اور معاشرتی حقیقت

Blogger Fazal Khaliq

تصور کریں کہ ایک لمبا، تاریک اور سرد راستہ، جہاں روشنی کبھی کبھی جھپکتی ہے اور ہوا میں عجیب سا خوف محسوس ہوتا ہے، جیسے ہر کونے میں کوئی چھپی ہوئی کہانی ہو۔ یہ راستہ ایک ایسی جگہ کی طرف جاتا ہے جہاں دنیا کے سب سے خطرناک ذہنوں کو قید کیا گیا ہے اور […]

چارلس ڈکنز کا ناول’’ڈیوڈ کاپر فیلڈ‘‘

Book Review of Charles Dickens Novel

تبصرہ نگار: اورنگ زیب قاسمی ’’چارلس ڈکنز‘‘ (Charles Dickens)کا ’’ڈیوڈ کاپر فیلڈ‘‘ (David Copperfield) ایک کلاسک بلڈنگسرومین (ایسی کہانی جس میں مرکزی کردار کے بچپن سے لے کر جوانی تک مشکلات اور کام یابی کے واقعات بیان کیے جاتے ہیں) ناول ہے، جو اس کے مرکزی کردار ’’ڈیوڈ کاپر فیلڈ‘‘ کی زندگی اور مہم جوئی […]

اندھوں کا دیس (تبصرہ)

Book Review by M Irfan

تحریر: ایم عرفان انگریزی ناول نگار "HG Wells” نے زیرِ تبصرہ ناول کو پہلی بار 1936ء میں شائع کیا تھا اور آج بھی یہ باربار چھپ رہا ہے۔اس کہانی میں مصنف ہمیں ایک عجیب و غریب بیماری کے بارے میں بتاتا ہے۔ برف پوش پہاڑوں کے بیچوں بیچ دنیا سے الگ تھلگ ایک کٹے ہوئے […]

نیم زاد (تبصرہ)

Blogger Mehran Kkhan

مَیں کتابیں پڑھنا پسند کرتا ہوں، لیکن کسی کتاب پر لکھنے اور تبصرہ کرنے کا مَیں ہرگز قائل نہیں ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ کسی کتاب پر کچھ لکھنے سے ہم اس کے لفظوں کو پامال کرکے اس کے تقدس کو پاؤں تلے روند کے اسے ایک طرح سے بے آبرو کر دیتے ہیں۔ کچھ […]

گیبرئیل گارشیا مارکیز ناول ’’ملتے ہیں اگست میں‘‘ (تبصرہ)

Blogger Sheraz Hassan

تحریر: شیراز حسن  کولمبیا کے نوبیل انعام یافتہ ادیب گیبرئیل گارشیا مارکیز (Gabriel Garca Mrquez) کی وفات کے 10 سال بعد اُن کے جنم دن کے موقع پر اُن کے ایک گم شدہ ناول کی اشاعت ہوئی ’’ملتے ہیں اگست میں‘‘۔ چھے ابواب پر مشتمل تقریباً 100 صفحات پر مشتمل یہ مختصر ناول مارکیز اپنی […]

خالد حسینی کا ایک دل چسپ ناول

Noshaba Kamal

تبصرہ: نوشابہ کمال کافی پہلے کہیں پڑھا تھا:’’جس کا درد اُسی کا درد، باقی سب تماشائی!‘‘ خالد حسینی کا ناول ’’آ تھازؤنڈ سپلینڈڈ سنزز‘‘ پڑھ کر کچھ ایسا ہی احساس ہوتا ہے۔ مختلف عالمی طاقتوں کے لیے افغانستان ایک اکھاڑا تھا، جہاں سب نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے ملک اور چند اور ممالک […]

’’منطق الطیر جدید‘‘ (تبصرہ)

Ahmed Khayal

تبصرہ نگار: احمد خیال ’’خواجہ فریدالدین عطار نیشا پوری‘‘ کی مثنوی ’’منطق الطیر‘‘ مستنصر حسین تارڑ کے حواس پر ایسے چھائی کہ اُن کے ناول ہوں، یا حقیقی زندگی، پرندوں کی پھڑپھڑاہٹ اور چہکار گونجتی سنائی دیتی ہے۔ تارڑ کے ناولوں میں موجود پرندوں سے تو آپ یقینا آگاہ ہوں گے۔ حقیقی زندگی میں اُن […]

ناول ’’اندھیرے میں‘‘ (تبصرہ)

A Book Review by Umar Khan

تحریر: عمر خان  رابندر ناتھ ٹیگور کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ اُن کا شہرہ آفاق ناول ’’ٹھاکرانی کی ہاٹ‘‘ ٹیگور کی ابتدائی تصنیفات میں سے ہے، جس کا اُردو ترجمہ پرتھوی راج نشتر نے ’’اندھیرے میں‘‘ کے نام سے کیا ہے۔ ناول کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا […]

عمر ریوابیلا کا ناول ’’ماتم ایک عورت کا‘‘ (تبصرہ)

Doctor Amjad Tufail

تبصرہ نگار: ڈاکٹر امجد طفیل انسان تشدد کیوں کرتا ہے؟ اس کی شخصیت کے وہ کون سے عناصر ہیں جو اسے دوسروں کو اذیت دینے پر مجبور کرتے ہیں؟ کیا یہ انسان کی فطرت میں شامل ہے یا وہ انھیں اپنے ماحول سے سیکھتا ہے ؟ یہ اور ان جیسے کئی اور سوال ہیں جنھوں […]

ایلف شفق کے ناول ’’محبت کے چالیس اُصول‘‘ سے مقتبس

www.lafzuna.com

انتخاب: نواب ایم ایس  رومی کو سننے کے لیے دور دور سے لوگ آتے تھے۔ ایک دن ایک طوائف، جس کا نام ’’ڈیزرٹ روز‘‘ تھا، بھی اُن کو سننے کے لیے مسجد پہنچ گئی۔ طوائف نے اس مقصد کے لیے اپنا حلیہ بدل لیا تھا۔ رومی کی گفت گو سننے کے دوران میں اُس کے […]

ودرنگ ہائیٹس (تبصرہ)

Blogger Fatima Urooj Rao

تحریر: فاطمہ عروج راؤ ایملی برونٹے (Emily Bront) کا ناول ’’ودرنگ ہائیٹس‘‘(Wuthering Heights) ایک شاہ کار ناول ہے، جو 1847ء میں ’’مس کاٹلی نیوبی پبلشرز، لندن‘‘ سے تین جلدوں میں شائع ہوا۔ ایملی برونٹے برطانوی مصنفہ ’’شارلٹ برونٹے‘‘ (جن کی شہرہ آفاق تصنیف ’’جین آئر‘‘ ہے) کی بہن تھیں۔ ’’ایملی برونٹے‘‘، ’’شارلٹ برونٹے‘‘ اور ’’این […]

البرٹ کامیو کا ناول ’’اجنبی‘‘ (تبصرہ)

Azhan Khan

تبصرہ نگار: اذہان خان  ’’آج ماں کا انتقال ہو گیا، شاید کل…… یقین سے نہیں کَہ سکتا!‘‘ یہ ناول اجنبی "The Stranger” کے پہلے ابتدائی فقرے ہیں۔ ’’میرسا‘‘ (Meursault) جس کی ماں کا انتقال بورڈنگ میں ہوگیا ہے، بورڈنگ جو کہ 60، 70 میل فاصلہ پر واقع ہے اور ’’میرسا‘‘ آفس کے ہیڈ سے چھٹی […]

جنت کی تلاش (تبصرہ)

Jannat ki Talash, Book Review

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز  ’’مُلک ہار جائے، تو کچھ نہیں ہوتا۔ آدمی مر جائے، تو کچھ نہیں مرتا۔انسان کی اُمنگ مار دی جائے، تو سب کچھ مر جاتا ہے۔‘‘ ذی روح انسان کے نزدیک جنت کی کنجی نیکی و بدی، خیر و شر، اچھائی و برائی کے ترازوے میں تو لے جانے والے نامۂ اعمال […]

’’کبڑا عاشق‘‘ (تبصرہ)

Book Review

تبصرہ نگار: حسن یوسف  اس کائناتِ حیرت میں واحد شے جو رنگ و نسل، مذہب و قوم سے بالاتر ہے وہ ’’محبت‘‘ ہے۔ آپ کسی لمحۂ موجود میں مبتلائے تمنا ہوجاتے ہیں اور جان نہیں پاتے، لیکن جب ادراک کے در وا ہوتے ہیں، تو آپ اُس ایک تمنا، اُس ایک خواب جس میں مبتلا […]

موت کی خوشی (تبصرہ)

A Book Review by Aqsa Sarfaraz

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز  ’’البرٹ کامیو‘‘ کے اس ناول کے توسط میری ملاقات ورکنگ کلاس کے ایک ایسے نوجوان سے ہوئی ہے، جو دن رات خوشی کے حصول کے لیے سرگرداں رہتا ہے۔ اُس کے نزدیک خوشی سے مراد دولت ہے۔ دولت کے بغیر انسان خوش و خرم، مطمئن اور پُرسکون نہیں رہ سکتا۔ وہ […]

میکسیکو کے ادب سے ترجمہ شدہ ناول ’’بنجر زمین‘‘

تبصرہ نگار: طارق احمد خان  ’’بعض گاؤں ایسے ہوتے ہیں جن سے بدنصیبی کی بو آتی ہے۔ آپ اُنھیں پہچان لیتے ہیں اُن کی ٹھہری ہوئی ہوا کے ایک جھونکے سے باسی اور نحیف۔ ہر پرانی چیز کی طرح یہ گاؤں اُن میں سے ایک ہے سوزانا!‘‘ اوپر تحریر کیا گیا جملہ اُسی گاؤں ’’کومالا‘‘ […]

9 نومبر، ایوان ترگنیف کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق ایوان ترگنیف (Ivan Sergeyevich Turgenev) عظیم ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار 9 نومبر 1818ء کو روسی سلطنت کے علاقے ’’اوریول‘‘ میں ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم برلن میں اتالیقوں سے حاصل کی۔ پھر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹیوں میں اعلا تعلیم پائی۔ اہلِ روس اپنی زبان […]

ایک فوجی کے عشق کی کہانی

Ahmad Bilal

انتخاب: احمد بلال جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب ایک جنرل کو جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو اُس تلاش میں اُنھیں ایک بوڑھا مل جاتا ہے، جو اُسے ایک سپاہی کی کچھ دوسری باقیات اور ساتھ میں ایک ڈائری دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے […]

اورحان پاموک کے ناول کا جائزہ

www.lafzuna.com

تبصرہ: حاجرہ ریحان اور سب سے بڑا سانحہ تو یہ ہے کہ آپ 3 سال تک محبت کسی لڑکی سے کرتے رہے ہوں، مگر اپنے ساتھ بھگا کر کسی اور لڑکی کو لے آئیں۔ کتاب میں ترکی اور استنبول کی تاریخ کو دھرایا گیا ہے۔ کس طرح استنبول میں دور دراز گاؤں قصبوں سے غریب […]