رتن جوت: کرشماتی جڑی بوٹی

ہماری روزمرہ زندگی میں نباتات کی بہت ہی زیادہ اہمیت ہے۔ کچھ نباتات ہماری غذا بنتی ہیں، تو کچھ ہمارے لباس کا حصہ۔ اسی طرح کچھ نباتات ہماری حفاظت اور نمود و نمایش بنتی ہیں، تو ڈھیر ساری نباتات ہمارے علاج کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔ آج ہم قدرت کی اک ایسی ہی جادوئی و […]
مولانا ابو الکلام آزاد اور چینی قیدی کا اشاروں کی زبان میں مکالمہ

مولانا ابو الکلام آزاد نینی جیل الہ آباد میں قید تھے۔ اُس زمانے کا ایک مزیدار لطیفہ انھی کی زبانی سنیے: ’’جیل میں میری کوٹھڑی کے عین سامنے ایک دوسری کوٹھڑی میں کوئی چینی قیدی رہتا تھا، مگر زبان کی بیگانگی کے باعث ہم دونوں آپس میں بات چیت نہیں کرسکتے تھے۔ ایک دوسرے کا […]
سول صدارتی ایوارڈز بارے استدعا

14 اگست 2024ء کے صدارتی ایوارڈز کا اعلان خوشیاں بانٹنے کی بہ جائے فنونِ لطیفہ سے منسلک عالم حضرات کی اُمیدوں پر پانی پھیر گیا اور اُن کے مستقبل کے منصوبے چکنا چور کرگیا۔ کسی کے خواب و خیال میں بھی نہ تھا کہ وزیرِاعظم پاکستان کی میز پر پڑی ملک بھر کے علما کی […]
شعور، لاشعور اور بدلتے سیاسی بیانیے

کامیاب سیاستدان ماہرِ نفسیات بھی ہوتا ہے۔ وہ اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے لوگوں کی نفسیات سے کھیلتا ہے۔ ان کے شعور کو اپنی طرف مائل کرتا ہے اور ان کے دماغوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ شعور، لاشعور اور تحت الشعور انسانی دماغ کے تین افعال ہیں۔ شعور ظاہری اور لاشعور […]
برقع، مذہبی و سماجی اقدار کا آئینہ دار

یہ ہمارا المیہ ہے کہ جو تقریب یا پروگرام ایک مثبت اور فلاحی مقصد کے لیے منعقد کیا جاتا ہے، عام طور پر لوگ اُس کے اصل مقصد کو چھوڑ کر ایک غیر ضروری بحث میں اُلجھ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ سے پروگرام فائدہ کی بہ جائے نقصان کا باعث بن جاتا ہے۔ لوگ […]
بنگلہ دیش سے سیکھے جانے والے اسباق

گذشتہ دنوں بین الاقوامی سطح پر ایک اور ذبردست پیش رفت ہوئی اور وہ یہ کہ بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد مستعفی ہوکر بھارت چلی گئی۔ اس کی وجہ نوجوانوں اور طلبہ کی وہ تحریک بنی کہ جو اُنھوں نے کوٹہ سسٹم کے خلاف شروع کی تھی۔ کیوں کہ جب سے شیخ […]
ملک بیرم خان ’’تاتا‘‘ کی یاد میں

ملک بیرم خان المعروف ’’تاتا‘‘ یکم اکتوبر 1983ء کو میونسپل کمیٹی مینگورہ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔ چار سال مکمل ہونے کے بعد 21 نومبر 1987ء کو ان کی مدتِ ملازمت ختم ہوئی۔ دوبارہ بلدیاتی انتخابات میں اُنھوں نے پھر بھاری اکثریت سے کام یابی حاصل کی اور 29 دسمبر 1987ء کو دوبارہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ […]
کامل کیلانی: عربی ادبِ اطفال کا روحِ رواں

تحریر: اسد اللہ میر الحسنی کامل کیلانی مصری مصنف اور ادیب ہیں، جنھیں ’’عربی ادبِ اطفال کا روحِ رواں‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اُنھوں نے بچوں کے لیے کئی شان دار کام پیش کیے، جن کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہوا۔ جیسے ’’چینی‘‘، ’’روسی‘‘، ’’ہسپانوی‘‘، ’’انگریزی‘‘ اور ’’فرانسیسی‘‘۔ اُنھوں نے بچوں کے لیے […]
جہالت، ہمارے مسائل کی اصل جڑ

جہالت گناہ بھی ہے اور گم راہی بھی۔ قوموں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی جہالت ہے، مگر آپ کسی کو جاہل کَہ کر دیکھیں، آپ کے گلے پڑجائے گا اور اپنی جہالت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ گویا اس بات کا احساس سبھی کو ہے کہ جہالت بری چیز ہے۔ دراصل ہمارے […]
منھ کے مقابلے میں مقعد کے متعلق زیادہ محتاط لوگ

تحریر: دیوان سنگھ مفتون لاہور میڈیکل کالج کے پرنسپل کرنل سُدر لینڈ (جو مہاراجہ رنجیت سنگھ کے بیٹے مہاراجہ دلیپ سنگھ کے داماد اور شہزادی بمبا دلیپ سنگھ کے شوہر تھے) نے ایک بار میڈیکل کالج کے طلبہ کے سامنے تقریر کرتے ہوئے خوب کہا تھا: ’’ہندوستان عجیب ملک ہے کہ یہاں کے لوگ اپنے […]
کورٹ مارشل اور اس کی اقسام

گذشتہ دنوں پاکستانی مسلح افواج کے تعلقاتِ عامہ یعنی ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی، جس کے مطابق، سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے، ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری، پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف کیے گئے ’’ٹاپ سٹی کیس‘‘ میں […]
حکمتِ رومی (تبصرہ)

تبصرہ نگار: کومل رانیہ شیخ ’’لیمپ کی روشنی میں اکیلے بیٹھنا، آپ کے سامنے ایک کتاب کھلی ہو، ماضی میں گزرے کسی شخص سے باتیں (علمی استفادہ) کرنا، جس سے آپ کبھی نہ ملے ہوں، یہ سب سے حیرت انگیز سکون ہے۔‘‘ قارئین! حکمتِ رومی از ڈاکٹر خلیفہ عبد الحکیم میرے زیرِ مطالعہ رہی۔ کتاب […]
پاکستان بنے گا بنگلہ دیش

چشمِ فلک نے ایک مدت کے بعد ایک دفعہ پھرعوامی طاقت کامنظر دیکھا ہے، جس سے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئی ہیں۔ سکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے اپنی جرات و بسالت سے پوری دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا ہے۔ کسی کے وہم و گمان میں کب تھا کہ نحوو تکبر […]
کروڑوں ڈالر لاٹری جیتنے والے شخص کا عجیب و غریب انداز

جمیکا، کیریبین جزائر میں واقع ملک (A Caribbean Island Nation)، میں ایک شخص نے لاٹری جیتی، جس کا چیک وصول کرنے کی خاطر اُس نے ڈراؤنا ماسک پہن لیا۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ لاٹری کا چیک وصول کرنے کے لیے آپ نے اتنا ڈراونا روپ کیوں دھارا ہے؟ تو اُس نے جواب دیا […]
ناول ’’الکیمسٹ‘‘ میری نظر میں

تحریر: اختر محمود ’’اور جب تم کوئی چیز حاصل کرنا چاہتے ہو، تو پوری کائنات اس طرح مددگار ہو جاتی ہے کہ تم اسے حاصل کر لو!‘‘ اس سطر کو ہم ناول کا مرکزی خیال قرار دے سکتے ہیں۔ ٭ کہانی:۔ الکیمسٹ ایک ایسے گڈریے کی داستان ہے، جسے دنیا گھومنے اور نئے نئے تجربات […]
قومی شجر کاری مہم کے لیے قابلِ عمل تجویز

یہ بدھ 7 اگست کی بات ہے۔ جناب وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے وزیرِ اعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے فرمایا کہ ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے آب و ہوا صاف ہوگی۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں […]
اگر اقبال احمد پاکستان میں ہوتے تو…….؟

اقبال احمد کی کتاب "Confronting Empire” میں لکھا ہے کہ جب اشتراکی روس نے افغانستان میں مداخلت کی، تو سرمایہ دار امریکہ نے دو طریقوں سے اس اس موقع سے استفادہ کرنے کا سوچا: پہلا طریقہ:۔ جس طرح امریکہ نے طاقت کے نشے میں اشتراکی ویت نام کو ایک آسان ہدف سمجھ کر حملہ کیا […]
حالاتِ حاضرہ اور فیس بُکی دانش ور

ہم گذشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اور انتہا پسندی پر لکھ رہے ہیں، مگر مجال ہے کہ اس قوم کے کانوں پر جوں تک رینگے۔ سو اَب ایک تازہ ترین واقعہ ہوا۔ فلسطین کی جو تنظیم حماس نام کی ہے اور حماس ہی نے موجودہ شرق الوسط کی صورتِ حال کی شروعات کی۔ اس […]
سوات تعلیمی بورڈ کا ’’کارنامہ‘‘

مَیں مؤدبانہ طور پر اس تحریر کو تمام پریزنٹیشن سسٹرز اور اُن کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کے نام کرتا ہوں۔ خاص طور پر اپنے ذاتی تجربات کے تناظر میں۔ جب پریزنٹیشن سسٹرز کو سوات میں لڑکوں یا لڑکیوں کی تعلیم کے درمیان انتخاب کا اختیار دیا گیا، تو اُنھوں نے ملالہ یوسف […]
محبت کی جیت

تحریر: اسد اللہ میر الحسینی معروف عربی ڈراما نویس اور ناول نگار توفیق الحکیم، جو شادی کے خلاف اپنے مخصوص نظریات کے لیے جانے جاتے تھے، جب اُنھوں نے خود کو یہ قائل کرنے کی کوشش کی کہ اپنی پڑوسن سے شادی کرے، تو اُنھوں نے کچھ سخت شرائط عائد کیں۔ اُن شرائط کے پیچھے […]
مادرسری نظام کیا تھا اور کیا یہ کبھی واپس آسکتا ہے؟

تحریر: ڈاکٹر مبارک علی آج ہم عورت کو جس بے بسی اور بے کسی کے عالم میں دیکھتے ہیں اور جو معاشرے میں مرد کے تعصبات کا شکار ہے، وہ روایت کی زنجیروں میں اس قدر بندھی ہوئی ہے کہ یہ زنجیریں آہستہ آہستہ ٹوٹ رہی ہیں۔ عورت تاریخ میں اس دور کو یاد کر […]