جماعتِ نہم کا کم زور رزلٹ لمحۂ فکریہ ہے

پورے پنجاب میں جماعتِ نہم کا نتیجہ شائع ہوگیا ہے، جو زیادہ حوصلہ افزا نہیں۔ قریباً 60 فی صد طلبہ کام یاب نہیں ہوسکے۔ بہت بھاری فیسیں وصول کرنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار نہیں رکھ سکے۔ سارا سال اپنی اکیڈمیوں کی تشہیر کرنے والے اکیڈمی مالکان بھی سر پکڑے […]
اب تک کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل سیٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "facebook” پر سرگرم صفحے "Weird Facts” کے مطابق اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل سیٹ نوکیا (Nokia) کمپنی کا "Nokia 1100” ہے، جس کے کل 250 ملین (یعنی 25 کروڑ) یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ یہ ریکارڈ اب تک ’’ایپل‘‘ اور ’’سام سنگ‘‘ جیسی کمپنیوں کا کوئی بھی […]
مکان باغ مسجد، ریاستِ سوات اور قاضی حبیب الرحمان

1905ء میں جہاں مکان باغ مسجد موجود ہے، سپیروں کی ایک چھوٹی بستی تھی، جو چند جھونپڑیوں پر مشتمل تھی۔ اسی بستی کو مکان باغ کہا جاتا تھا۔ چوں کہ پشت پر باغ تھے اور اس علاقے میں واحد آبادی تھی، جو ہریالی اور پانی کے قریب تھی۔ یہ آبادی ایک طرح سے جنگل تھی، […]
نئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے مشکلات

خطۂ فارس کو اب یقینا سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ کیوں کہ اس کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہو رہے ہیں…… اور کچھ بعید نہیں کہ یہی صورتِ حال رہی، تو جو رہی سہی کسر ہے، وہ بھی جاتی رہے۔ ایسا ہونا صرف قیاس بھی نہیں ہے۔ کیوں کہ عملی طور پر جائزہ لیجیے، تو […]
کیا پاکستان دوسرا بنگلہ دیش بننے جا رہا ہے؟

ہر عمل کا ایک ردِ عمل ہوتا ہے۔ یہ قانونِ قدرت ہے۔ جتنا شدید عمل ہوگا، اُسی قدر شدید ردِعمل بھی آئے گا۔ دیوار پر گیند جتنی طاقت سے ماریں گے، اُسی رفتار سے وہ آپ کی طرف واپس آئے گی۔ پریشر جتنا زیادہ ہوگا، دھماکا بھی اسی قدر شدید ہوگا اور اس کے نتیجے […]
ریاستِ سوات کے مالیاتی نظام کا مختصر سا جائزہ

ریاستِ سوات کے قیام کے ابتدائی سالوں میں مالیات کا کوئی مربوط نظام نہیں تھا۔ روزمرہ کے اخراجات بادشاہ صاحب کی ذاتی جائیداد کے علاوہ مینگورہ کے ایک متمول تاجر حاجی شمشی کے گراں قدر عطیے کے باعث ممکن ہوسکے تھے۔ بادشاہ صاحب سوات کے چند ممتاز صاحبِ ثروت لوگوں میں شامل تھے۔ اُن دنوں […]
آؤ بنگالی بنیں!

کچھ سال قبل سوات میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی گئی۔ باقاعدہ ریاستی سرپرستی میں کچھ دہشت گردوں کو سوات منتقل کیا گیا۔ یہ الگ بات ہے کہ مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ مذکورہ دہشت گرد اپنی بہن کی بیمار پرسی کے لیے سوات آئے تھے۔ پھر کیا ہوا کہ نشاط چوک میں […]
ایک والد کی اپنی بیٹی کو نصیحت (انگریزی ادب کا شہ پارہ)

انتخاب و ترجمہ: رومانیہ نور ایک بار میرے والد نے کہا تھا: ’’اگر وہ آپ کو تکلیف پہنچاتے ہیں، تو اُنھیں معاف کر دیں…… لیکن، کبھی نہ بھولیں کہ اُنھوں نے آپ کے ساتھ کیا کیا ہے؟‘‘ اور جب بھی مَیں کسی سے ملتی ہوں اور اُن سے شناسائی ہوتی ہے، تو یہ بات ہمیشہ […]
فلم’’ڈاچی‘‘ کی پروموشن کا عجیب و غریب طریقہ

تحریر: عطاء الحق قاسمی آج بیٹھے بیٹھے یوں ہی فلم ساز اسلم ایرانی یاد آگیا، جو مولوی صاحب کے پاس اپنی فلم ’’ڈاچی‘‘کی پرموشن کے لیے گیا تھا۔ چوں کہ اُن دنوں نیا نیا پاکستان بنا تھا۔ ریڈیو بھی کسی کسی کے پاس تھا۔ اس لیے کاروبار کی تشہیر کے لیے مسجد کا لاؤڈ اسپیکر […]
پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ن لیگ کو لے ڈوبے گا

پاکستان کی تاریخ عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے۔ یہاں آئین و قانون کی بہ جائے ذاتی انا، پسند اور منشا کے مطابق فیصلے صادر کیے جاتے ہیں۔ ذاتی رنجش اور اختلاف انا کی بے مہار ی کی وجہ سے ذاتی دشمنی میں بدل جاتا ہے اور پھر انتقام کا ایک ایسا لا […]
شوگر، خاموش قاتل

شوگر کے مرض کو "Silent Killer” یعنی ’’خاموش قاتل‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس مرض سے بروقت آگاہی سے اسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کی لاعلمی میں اس کا وار زیادہ شدید اور خطرناک ہو جاتا ہے۔ دنیا بھر میں قریباً 41 کروڑ افراد اس بیماری میں مبتلا ہیں، جب کہ ایک تحقیق کے مطابق […]
آبادی کا بم، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ

آبادی کے لحاظ سے بھارت، چائینہ، امریکہ اور انڈونیشیا کے بعد پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، جب کہ رقبے کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا 34واں بڑا ملک ہے۔ اس وقت پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے، جب کہ رقبہ 7 لاکھ 96 ہزار 95 مربع […]
آئی پی پیز کا چکر اور رُلتے عوام

پرانے وقتوں کی بات ہے، جب غلام اور کنیزوں کو رکھنے کا رواج عام تھا۔ کسی مفلس شخص نے ایک مال دار شخص کے غلام سے معاہدہ کیا۔ معاہدے کی شقوں میں دیگر کے علاوہ درجِ ذیل شرائط بھی شامل تھیں: ٭ اول:۔ غلام بے شک پورا نہیں آدھا دن کام کرے، مگر اس کے […]
کیدام مدین بجلی گھر کا معاملہ

جدید دور میں بجلی ایک اہم ضروت ہے اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے (ہائیڈل پاؤر پراجیکٹس) سب سے زیادہ ماحول دوست سمجھے جاتے ہیں۔ خوش قسمتی سے علاقہ سوات کوہستان میں پن بجلی کے مواقع قدم قدم پر موجود ہیں۔ 15 سال قبل درال ندی کے پانی سے بجلی پیدا کرنے کے […]
کچھ پروفیسر اشرف الطاف کے بارے میں

آغاز ہی سے جہانزیب کالج کو بہترین اساتذہ کی خدمات حاصل رہی ہیں۔ کالج کے پہلے پرنسپل حافظ محمد عثمان مشہور ریاضی دان تھے۔ زیادہ تر اکیڈیمک سٹاف غیر مقامی افراد پر مشتمل تھا،مگر وہ بہت تن دہی اور جذباتی انداز سے اس نئے ادارے کو علم کا گہوارا بنانے کے لیے کوشاں تھا۔ وقت […]
سوات میں موسیقی اور رقاصی کے چند پہلو

رقص و سرود یا موسیقی اور رقاصی کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ کوئی موسیقی کو روح کی غذا گردانتا ہے، تو کوئی اسے گندگی و غلاظت۔ کوئی اسے شریعتِ اسلامی میں ممنوع مانتا ہے، تو کوئی اس کو طریقت میں جائز مانتا چلا آرہا ہے۔ اِن متضاد آرا کے باجود یہ ہر دور میں کسی […]
پرائیویٹ اسکول اساتذہ کی مشکلات اور یونین کی ضرورت

پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ اسکولوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔ تاہم، ان اسکولوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مشکلات نہ صرف اُن کی مالی حالت کو متاثر کرتی ہیں، بل کہ اُن کی ذہنی اور جسمانی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتی […]
تھلو زوم چوٹی سر کرنے والے سوات کے نوجوان (Thalo Zom)
سلامتی کے معاملات میں تجربات کا کیا مطلب؟

چند دن قبل گاؤں سے مہمان آئے تھے۔ پختونخوا سے بلوچستان تک کوئی آئے، تو ہم خوش ہوجاتے ہیں۔ پردیس میں کسی رشتے دار یا علاقے دار کا ملنا عجیب سی خوشی کا ساماں فراہم کرتا ہے۔ آئے ہوئے مہمانوں سے حالاتِ حاضرہ پر بات چیت ہوئی، تو اُن میں شامل ایک سرکاری ملازم نے […]
مینگورہ شہر سے وابستہ یادیں

مَیں نے اپنی فیس بک وال پر ایک تصویر دی ہے جس میں لنڈیکس مینگورہ حاجی رسول خان صاحب کور، ایلم ہوٹل کے درمیان والا پل، لنڈیکس باغیچہ، فارم (حالیہ ہاکی سٹیڈیم)، کانٹی نینٹل ہوٹل جہاں بنا ہے وہ دھوبی گھاٹ نمایاں ہیں۔ اُس دور میں ’’ہالی ڈے ہوٹل‘‘ کے عقب میں فارم شروع ہوتا […]
وہ فہمیدہ ریاض جنھیں میں جانتا ہوں

تحریر: اقبال خورشید وہ میرے لیے ’’گیبرئیل گارسیا مارکیز‘‘ کے کسی کردار کے مانند تھیں۔ ’’تنہائی کے سو سال‘‘ کے کسی کردار کے مانند۔ کردار، جوایک عرصے خوابیدہ رہتا ہے، اُس کے اِرد گرد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، مگروہ کہیں دکھائی نہیں دیتا…… اور پھر اچانک وہ پوری قوت سے لوٹ آتا ہے اور […]