والئی سوات کے پرائیویٹ سیکرٹری پردل خان لالا

Blogger Fazal Raziq Shahaab

بیورو کریسی چاہے پاکستان جیسے بڑے ملک کی ہو، یا سوات کی مختصر سی ریاست کی۔ کئی مشترک قدریں رکھتی ہے۔ مثلاً: ’’کرپشن۔‘‘ یہ ضروری نہیں کہ سول اور ملٹری بیورو کریسی "As a whole” بدعنوانی میں ملوث ہو۔ وہ جو کہتے ہیں: ’’ہر بیشہ گمان مبر کہ خالی است، شاید کہ پلنگ خفتہ باشد۔‘‘ […]

خاموش انقلاب

Blogger Tariq Hussain Butt

اس میں کوئی وو رائے نہیں کہ ملکِ عظیم اس وقت طو فا نوں کی زد میں ہے۔ اس کی کشتی طوفانوں میں ہچکولے کھا رہی ہے اور اس کے ناخدا بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں۔ کسی کو وزارت چاہیے اور کسی کو صدارت ۔ پروٹو کول کی خواہش ملکی سلامتی سے بالا تر […]

مخصوص نشستوں سے محرومی کا ذمے دار کون؟

Blogger Advocate Muhammad Riaz

الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کو قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو الاٹ کرنے کے حوالے سے قرار دیا کہ جماعت کو یہ نشستیں نہیں مل سکتیں اور اب یہ نشستیں ایوان میں موجود دیگر سیاسی جماعتوں میں بانٹ دی جائیں گی۔ ایڈوکیٹ […]

سوات کبھی مایوس نہیں لوٹاتا

Blogger Khalid Hussain

جواں ہے محبت حسیں ہے زمانہ لٹایا ہے دل نے خوشی کا خزانہ وادیِ سوات سے مجھے ہمیشہ محبت ملی۔ مَیں جب جب بھی گیا، جس موسم میں بھی گیا، سوات نے مجھے مایوس نہیں لوٹایا۔ بہار میں اپنی کومل کلیوں کو چٹکا کر میرے من کو للچایا۔ بہار پر بہار کے گیسوئے دراز کو […]

پروفیسر خواجہ عثمان علی کی آمد اور کچھ پرانی یادیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

ٹائم تو مَیں نے نہیں دیکھا، مگر شام سے تھوڑی دیر پہلے کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ میرا پوتا مزمل باہر گیا اور واپس آکر بتایا کہ ’’پروفیسر خواجہ عثمان علی صاحب آئے ہیں۔‘‘ فضل رازق شہاب کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fazal-raziq-shahaab/ یقین کیجیے مَیں تھوڑا سا […]

ایم پی اے فضل حکیم خان یوسف زئی کے نام کھلا خط

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

محترم فضل حکیم خان یوسف زئی صاحب، اُمید ہے آپ بہ خیر و عافیت ہوں گے۔ جس وقت مَیں یہ سطور تحریر کر رہا ہوں، آپ کے حلقۂ انتخاب میں تقریباً 100 گھرانوں پر مشتمل محلہ ’’حاجی بابا سیرئی‘‘ کا تاریک دور(الحمد للہ) 37ویں گھنٹے میں داخل ہوچکا ہے۔ کامریڈ امجد علی سحابؔ کی دیگر […]

شارلٹ برونٹے کا ناول ’’جین آئر‘‘ (تبصرہ)

A Book Review by Fatima Urooj Rao

تبصرہ نگار: فاطمہ عروج راؤ  ’’شارلٹ برونٹے‘‘ (Charlotte Brontë) کا ناول ’’جین آئر‘‘ جس پر اَب تک تقریباً 10 فلمیں بن چکی ہیں، ایک فکشن ناول ہے۔ شارلٹ برونٹے ایک برطانوی مصنفہ تھیں، جن کا پہلا ناول اس لیے شہرت نہ پاسکا، کیوں کہ مصنفہ ایک گم نام لڑکی تھی…… لیکن ’’جین آئر‘‘ کے مشہور […]

صدرِ مملکت کے انتخاب کا طریقۂ کار

Advocate Muhammad Riaz

آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کا ایک صدر جو ریاست کا سربراہ ہوگا اور جمہوریہ کے اتحاد کی نمایندگی کرے گا۔ صدارتی اُمیدوار کی کم از کم عمر 45 سال اور مسلمان ہونا لازم ہے۔ ایسا شخص جو قومی اسمبلی کا رکن بننے کا اہل بھی ہو، یعنی آرٹیکل 62 اور 63 […]

آن لائن ارننگ، بے روزگاری کا توڑ

Blogger Rafi Sehrai

وزیرِ اعلا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں وائی فائی کی سہولت مفت کر کے نوجوان طبقے کے دل جیت لیے ہیں۔ پاکستان میں اس وقت 8 کروڑ سے زاید لوگ سوشل میڈیا کے صارف ہیں، جو زیادہ تر فیس بُک، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹویٹر، یوٹیوب اور ٹک ٹاک استعمال […]

کلیلہ و دِمنہ (تبصرہ)

Zain Saleem

تبصرہ نگار: زین سلیم  دنیا کی 40 بڑی زبانوں میں ترجمہ ہونے والا ہندوستانی کلاسیک شاہ کار ’’کلیلہ و دِمنہ‘‘ کہانیوں اور داستان کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب کو مشہور عربی ادیب عبد اللہ بن المقفع نے عربی میں ترجمہ کیا تھا۔ ابن المقفع نے اسے اپنے ہی انداز میں لکھا۔ پھر اُردو ترجمہ مفتی […]

لیاقت چٹھہ کا اصل چہرہ

Said Fayaz Hussain Gailani

پچھلے دنوں پاکستان کی سیاست میں اور خاص کر ایک ’’غیر سنجیدہ جذباتی حلقے‘‘ میں ایک تلاطم برپا ہوگیا۔ ویسے تو 8 فروری کے انتخابات کے فوراً بعد حسبِ معمول دھاندلی کی پکار ہر طرف سنائی دینے لگی…… اور پاکستان کی تاریخ کے شاید یہ متنازع ترین انتخابات ہوئے۔ ہر کوئی معترض ہے۔ مثلاً: تحریک […]

پنکج اداس،’’اُداس‘‘کرگیا

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

والد (مرحوم) سے شخصیت کا حصہ بننے والی باتوں میں سے ایک غزل سے محبت ہے۔ وہ اکثر سرِ شام پنکج اُداس کا شہرہ آفاق ’’شرابی البم‘‘ ٹیپ ریکارڈر میں رکھ کر بہ آواز بلند سننا پسند فرماتے ۔ یوں آنجہانی پنکج اُداس کو سن سن کر ہمارا ذوق پروان چڑھا۔ مذکورہ غزلیں اب بھی […]

ضمیر کا قیدی

Blogger Tariq Hussain Butt

زنجیریں، ہتھکڑیاں اور زِندان خانے سدا سے پاکستانی سیاست کا طرۂ امتیاز رہے ہیں۔ کبھی مولانا سید ابو الاعلا مودودی کو سزائے موت کا مجرم ٹھہرایا گیا۔ کبھی ذوالفقار علی بھٹو کو سرِ دار کھینچا گیا اور کبھی باچا خان کو سال ہا سال کی سزاؤں کا زہر پینا پڑا۔ ایک زمانہ تھا کہ محترمہ […]

ثبوت کے کاغذ (چیک ادب )

Czech literature

ترجمہ: حنظلہ خلیق  کسی جنگل میں ایک خرگوش کے کام کے لیے کوئی نوکری نکلی۔ ایک بے روزگار اور حالات کے مارے ریچھ نے بھی اس کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ اتفاق سے کسی خرگوش نے درخواست نہیں دی، تو اُسی ریچھ کو ہی خرگوش تسلیم کرتے ہوئے ملازمت دے دی گئی۔ ملازمت کرتے […]

ہماری کیرم بورڈ سے جڑی جوانی کی یادیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

کل پرسوں اپنے پوتوں کے ساتھ کیرم کھیل رہا تھا۔ مَیں نے ایک دفعہ ویسے کَہ دیا کہ مجھے وہ دن بہت یاد آرہے ہیں، جب مَیں ڈگر کالج کی کالونی میں قیام پذیر تھا۔ ہم یعنی پروفیسر ہمایوں خان، پروفیسر قاضی عبدالواسع اور ہمارے ایس ڈی اُو جمیل الرحمان صاحب اور مَیں شام کے […]

مریم نواز شریف کا نیا روپ

Rafi Sehrai

مریم نواز شریف 220 ووٹ حاصل کرکے پنجاب کی پہلی خاتون وزیرِ اعلا منتخب ہوگئی ہیں۔ اُن کے مدِ مقابل سنی اتحاد کونسل کے نام زد اُمیدوار برائے وزیرِ اعلا رانا آفتاب کوئی ووٹ بھی حاصل نہیں کرسکے۔ حتیٰ کہ اُنھوں نے خود کو بھی اپنا ووٹ نہیں دیا۔ جمہوری عمل کا حصہ بننے اور […]

اُستاد کو جواب دِہ نہ بنائیں

Blogger Rafi Sehrai

آج سے 50، 55 سال قبل ہمارے بچپن کا دور بھی کیا زمانہ تھا۔ محدود خواہشات ہوتی تھیں۔ پوری ہوجاتیں، تو خوشی سے پھولے نہ سماتے، اِتراتے پھرتے۔ دوسروں کو بہانے بہانے سے بتاتے۔ اگر حالات کی مجبوری کی وجہ سے خواہش پوری نہ ہوتی، تو دُکھ تو ہوتا، لیکن اُسے مسئلہ نہ بنایا جاتا […]

’’سنگی کتابیں، کاغذی پیراہن‘‘ (مقدمہ)

Semeen Kirin

تحریر: سیمیں کرن ’’کنفیوشس‘‘ یا ’’کونگ فو زی‘‘ ساڑھے پانچ سو قبلِ مسیح کا وہ مفکر، عالم اور فلسفی ہے جس کی تعلیمات نے چین، جاپان، تائیوان، کوریا اور مشرقِ بعیدمیں زبردست پذیرائی حاصل کی اور یہاں ’’کنفیوشس ازم‘‘ نے نہ صرف ایک مذہب کی حیثیت اختیار کرلی، بلکہ وہ اُن کی زندگیوں کا ایک […]

مونگ تر اُوسہ لا د زمکی لائق نہ یو

Blogger Ikram Ullah Arif

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ روس ’’سیارہ شکن‘‘ ہتھیار بنا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو پھر روس اس قابل ہوجائے گا کہ فضا میں موجود مختلف ممالک کے مصنوعی سیاروں کو نشانہ بناسکے۔ روسی کوششوں بارے امریکی تشویش سے ثابت ہورہا ہے کہ دنیا کے بڑے ممالک بہ شمول روس اَب فضائی […]

نیو کولونیل ازم کیا ہے؟

Blogger Hamza Nigar

’’لینن‘‘ نے اپنی ایک کتاب میں سامراج کو سرمایہ داری کی انتہائی منزل قرار دیا تھا۔ لینن کے اس تجزیے کو حتمی نہیں کہا جاسکتا۔ کیوں کہ سامراجیت سرمایہ داری کی انتہائی منزل تو ہوسکتی ہے، لیکن آخری نہیں۔ "Ghana” کے مشہور انقلابی لیڈر ’’کوامے نکروما‘‘ (Kwame Nkrumah) کی کتاب ’’نیو کولونیل ازم: سامراج کی […]