پٹھان سے شاہ رُخ نے کتنا پیسا کمایا؟

بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم ھارت سمیت دنیا بھر میں بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ شاہ رخ خان کو ’’پٹھان‘‘ کی آمدن سے 200 کروڑ روپے دیے گئے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلم کی فیس لینے کی بجائے منافع میں سے 60 فی صد رقم لینے کا فیصلہ کیا تھا […]

17 اپریل، سدھارتھ کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق سدھارتھ سوریا نارائن (Siddharth Suryanarayan) بھارتی فلمی اداکار، 17 اپریل 1979ء کو مدراس، بھارت میں پیدا ہوئے۔ سدھارتھ کے نام سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ تامل، تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ سکرین رائٹر، پروڈیوسر اور پلے بیک سنگر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ […]

9 اپریل، جیا بچن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیا بچن (Jaya Bachchan) مشہور بھارتی ادکارہ اور سیاست دان، 9 اپریل 1948ء کو جبل پور، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ پورا نام جیا بہادری بچن ہے۔ اداکاری کے علاوہ ’’سماج وادی پارٹی‘‘ سے تعلق رکھنے والی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں جنھوں نے 2004ء کے بعد سے خاص طور پر […]

8 اپریل، اللو ارجن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق اللو ارجن (Allu Arjun) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 8 اپریل 1983ء کو چنائی، تامل ناڈو، بھارت میں پیدا ہوئے۔ تیلگو زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ بھارتی پروڈیوسر اللو ارویند کے بیٹے ، تیلگو اور ہندی اداکار چرن جیوی کے بھتیجے اور رام چرن کے چچا زاد بھائی ہیں۔ 2نندی […]

کاش! ایک اروند کجریوال ہمارے ہاں بھی ہوتا

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر دہلی کے وزیرِ اعلا ارویند کجریوال کی ایک تقریر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ دہلی کے سرکاری سکول اتنے شان دار ہوگئے ہیں کہ ان کا بارہویں جماعت کا رزلٹ 99.7 فی صد رہا ہے، جس کا مثبت نتیجہ یہ نکلا ہے […]

7 اپریل، جیتیندر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیتیندر (Jeetendra) مشہور بھارتی اداکار، ٹی وی اور فلم پروڈیوسر، بالا جی ٹیلی فلم، بالا جی موشن پکچرز اور اے ایل ٹی انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین، 7 اپریل 1942ء کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ اصل نام روی کپور ہے۔ اپنے وقت کے منفرد رقص کے لیے مشہور ہیں۔80ء کی دہائی کے دوران […]

کرکٹ کی دنیا کا تیز ترین سٹمپ آوٹ

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق کرکٹ کی دنیا کا تیز ترین سٹمپ آوٹ ایم ایس دھونی (M. S. Dhoni) نے کیا ہے۔ دھونی کو مذکورہ وکٹ کے لیے 0.09 سیکنڈ کا وقت لینا پڑا، جسے سمجھنے کے لیے یہ کہنا کافی ہے کہ اتنے وقت میں آنکھ بھی جھپکا نہیں کرتی۔ […]

3 اپریل، جیا پرادھا کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق جیا پرادھا (Jaya Prada) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ اور سیاست دان، 3 اپریل 1962ء کو آندھرا پردیش، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ اصل نام للیتا رانی تھا۔ 1970ء تا 1990ء تیلگو اور ہندی دونوں فلمی دنیا کی سب سے مشہور اور بااثر اداکاراؤں میں سے ایک تھیں۔ تین فلم فیئر ایوارڈز (ساؤتھ) […]

2 اپریل، کپل شرما کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق کپل شرما (Kapil Sharma) اداکار، گلوکار، کامیڈین، ٹی وی ہوسٹ اور پروڈیوسر، 2 اپریل 1981ء کو بھارتی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ سونی ٹی وی پر ’’کپل شو‘‘ کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ 2007ء میں "The Great Indian Laughter Challenge Season 3” جیت کر اپنا لوہا منوایا۔ ’’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘‘ اور […]

30 مارچ، نتھن کمار کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق نتھن کمار (Nithin Kumar Reddy) تیلگو سنیما کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر، 30 مارچ 1983ء کو نظام آباد، آندھرا پردیش (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ ادکاری کا آغاز رومانوی ایکشن فلم "Jayam” (2002ء) سے کیا جس کے لیے بہترین اداکار کے لیے ’’فلم فیئر ایوارڈ‘‘ اور "CineMAA Awards” جیتا۔ اس کے بعد […]

21 مارچ، رانی مکھرجی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق رانی مکرجی (Rani Mukerji) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ، 21 مارچ 1978ء کو کلکتہ، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ رانی کے والد رام مکرجی ایک فلم ساز تھے اور فلمالیا کے بانیوں میں سے تھے۔ والدہ کرشنا مکرجی سابقہ پس پردہ گلوکارہ تھیں۔ رانی کے بڑے بھائی راجا مکرجی ایک فلم ساز اور […]

16 مارچ، راجپال یادیو کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق راجپال نورنگ یادیو (Rajpal Naurang Yadav) مشہور بھارتی اداکار، مِزاح نگار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر، 16 مارچ 1971ء کو شاہجہاں پور، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ایک کامیڈین کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔ کئی ایوارڈز جیسے کہ فلم فیئر اور اسکرین ایوارڈز کے لیے نام زد ہوئے ہیں۔ اگرچہ منفی کرداروں […]

15 مارچ، عالیہ بھٹ کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) مشہور بھارتی اداکارہ، 15 مارچ 1993ء کو لندن میں پیدا ہوئیں۔ مشہور فلم ساز مہیش بھٹ اداکارہ سونی رازدان کی بیٹی ہے۔ برطانوی شہریت کی حامل ہیں۔تین فلم فیئر ایوارڈوں سمیت بے شمار دیگر اعزازات حاصل کرنے والی عالیہ بھٹ بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے […]

13 مارچ، گیتا بسرا کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق گیتا بسرا (Geeta Basra) بھارتی فلمی اداکارہ، 13 مارچ 1984ء کو پورٹس ماؤتھ، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔ کشور نامت کپور ایکٹنگ سکول سے اداکاری کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔ 2006ء میں عمران ہاشمی کی ہیروئن کے کردار میں فلم ’’دل دیا ہے‘‘میں جلوہ گر ہوئیں۔ 2007ء میں ایک بار پھر عمران […]

’’پٹھان‘‘ نے ایک اور ریکارڈ قائم کرلیا

’’پٹھان‘‘ دو ماہ کے دوران میں ریکارڈ کمائی کرنے والی اب تک کی دوسری بالی ووڈ فلم بن گئی۔ ریکارڈ کمائی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم نے عامر خان کی ’’پی کے‘‘ اور ’’سیکریٹ سپر سٹار‘‘، سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ جب کہ رنبیر کپور کی ’’سنجو‘‘ کو بھی کمائی […]

9 مارچ، ستیش کوشک کا یومِ انتقال

ڈان اُردو سروس کے مطابق ستیش کوشک (Satish Kaushik) مشہور بھارتی اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر، کامیڈین اور اسکرین رائٹر، 9 مارچ 2023ء کو گرو گرام، بھارت میں انتقال کرگئے۔ 13 اپریل 1956ء کو مہندرا گڑھ، بھارت میں پیدا ہوئے۔ دہلی کے کیری مال کالج سے گریجویشن کیا اور نیشنل اسکول آف ڈراما اور فلم اینڈ […]

8 مارچ، فردین خان کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا (انگریزی) کے مطابق فردین خان (Fardeen Khan) مشہور بھارتی فلمی اداکار، 8 مارچ 1974ء ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئے۔ بھارتی اداکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فیروز خان (مرحوم) کے بیٹے ہیں۔ انگلینڈ میں ماسوچویسٹس یونیورسٹی (University of Massachusetts) سے بزنس مینجمنٹ میں گریجویشن کے بعد بھارت واپس لوٹے اور ’’کشور نامت کپور ایکٹنگ انسٹیٹیوٹ‘‘ […]

3 مارچ، شردھا کپور کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق شردھا کپور (Shraddha Kapoor) مشہور بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ، 3 مارچ 1987ء کو ممبئی، بھارت میں پیدا ہوئیں۔ ہندی فلموں میں ولن اور مزاحیہ کردار ادا کرنے والے اداکار شکتی کپور کی بیٹی ہیں۔ اپنے فنی سفر کا آغاز فلم تین پتی (2010ء) میں ایک معمولی کردار سے کیا۔ 2011ء […]

9 فروری، امریتا سنگھ کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق امریتا سنگھ (Amrita Singh) مشہور بھارتی فلمی اداکارہ، 9 فروری 1958ء کو مغربی پاکستان کے علاقہ ہڈالی میں پیدا ہوئیں۔ مشہورناول نگار ’’خوشونت سنگھ‘‘ کی بھانجی ہیں۔ اداکارہ بیگم پارہ ان کی چاچی ہیں۔اداکار ایوب خان، امرتا سنگھ کے دوسرے کزن ہیں۔نئی دہلی کے ماڈرن اسکول میں تعلیم حاصل کی۔انگریزی، پنجابی […]

5 فروری، ابھیشیک بچن کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن کے فرزند ، 5 فروری 1976ء کو ممبئی، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ "imdb.com” کے مطابق ابھیشیک بچن خود اداکار، گلوکار، وائس اوور آرٹسٹ اور پروڈیوسر ہیں۔ 70سے زاید فلموں میں کام کیا۔ ’’بیسٹنگ سپورٹنگ ایکٹر‘‘ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ پانچ بار […]

4 فروری، ارمیلا ماتونڈکر کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ارمیلا ماتونڈکر (Urmila Matondkar) مشہور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان، 4 فروری 1974ء کو ممبئی، انڈیا میں پیدا ہوئیں۔ "qaumiawaz.com” کے مطابق ارمیلا نے ہندی فلموں کے علاوہ، تیلگو، تمل، ملیالم اور مراٹھی سنیما میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی ایک مخصوص شناخت قائم کی۔ محض تین سال کی […]