وکی پیڈیا کے مطابق ارمیلا ماتونڈکر (Urmila Matondkar) مشہور بھارتی اداکارہ اور سیاست دان، 4 فروری 1974ء کو ممبئی، انڈیا میں پیدا ہوئیں۔
"qaumiawaz.com” کے مطابق ارمیلا نے ہندی فلموں کے علاوہ، تیلگو، تمل، ملیالم اور مراٹھی سنیما میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنی ایک مخصوص شناخت قائم کی۔ محض تین سال کی عمر میں 1977ء میں فلم ’’کرم‘‘ سے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر ڈیبیو کیا۔ سال 1983ء میں ’’معصوم‘‘ سے پہچان ملی۔ اس فلم میں ارمیلا پر فلمایا گیا گانا ’’لکڑکی کی کاٹھی، کاٹھی پے گھوڑا‘‘ آج بھی سنا جاتا ہے۔ بعد میں ’’رنگیلا‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔ ’’جدائی‘‘، ’’ستیا‘‘، ’’چمتکار‘‘، ’’دیوانگی‘‘ جیسی بڑی فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔