وکی پیڈیا کے مطابق جیا بچن (Jaya Bachchan) مشہور بھارتی ادکارہ اور سیاست دان، 9 اپریل 1948ء کو جبل پور، بھارت میں پیدا ہوئیں۔
پورا نام جیا بہادری بچن ہے۔ اداکاری کے علاوہ ’’سماج وادی پارٹی‘‘ سے تعلق رکھنے والی راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ ہیں جنھوں نے 2004ء کے بعد سے خاص طور پر چار بار خدمت انجام دیں۔
فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونا کی سابق طالبہ ہیں۔ہندی سینما کے اداکار امیتابھ بچن سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ان کا بیٹا ابھیشک بچن بھی کامیاب بھارتی اداکار ہیں۔
اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران میں 9 فلم فیئر ایوارڈ جیتے جن میں بہترین اداکارہ کے لئے 3 اور فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکارہ کے لیے 3 شامل ہیں۔ 1992ء میں حکومتِ ہند نے جیا بچن کو فنون میں پدم شری( بھارت کا چوتھا سب سے امتیازی اعزاز) سے نوازا۔
