وکی پیڈیا کے مطابق سدھارتھ سوریا نارائن (Siddharth Suryanarayan) بھارتی فلمی اداکار، 17 اپریل 1979ء کو مدراس، بھارت میں پیدا ہوئے۔
سدھارتھ کے نام سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ تامل، تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔ اداکاری کے علاوہ سکرین رائٹر، پروڈیوسر اور پلے بیک سنگر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
بزنس مینجمنٹ سٹڈیز میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد فلموں کا رُخ کیا۔ منی رتنم کے ساتھ فلموں کی تیاری میں ہاتھ بٹاتے رہے کہ 2003ء میں ایس شنکر کی تامل فلم ’’بوائز‘‘ (Boys) میں جلوہ گر ہوئے۔ فلم کی کامیابی کے بعد پھر پیچھے نہیں دیکھا۔ ’’رنگ دے بسنتی‘‘، ’’اوے‘‘، ’’ٹکر‘‘، ’’او مائی فرینڈ‘‘ اور ’’چشم بد دور‘‘جیسی فلموں میں کام کرکے نام کمایا ہے۔
(اس تحریر کو کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالا)
