پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن دھڑا دھڑ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ کچھ تجزیہ نگاروں اور پی ٹی آئی کے خیال میں یہ سب فوج کے ایما پر پارٹی چھوڑ رہے ہیں…… لیکن میرے خیال میں ایسا نہیں۔ مَیں نہیں سمجھتا کہ اس کے پیچھے فوج ہے۔ پاکستان کے اندرونی اور […]
حقیقی آزادی اور طاقت

رات کے آخری پہر جب کمپیوٹر پر کام کرتے کرتے تھک جاتا ہوں، تو کچھ دیر کے لیے آرام کرتا ہوں۔ یہ آرام بھی ہمارے اپنے محاورے میں ’’حرام‘‘ ہوجاتی ہے۔ کیوں کہ ذہن مختلف سانچوں میں سوچنے لگ جاتا ہے۔ آج کی صبح کچھ خیال آیا، تاہم اس کا عنوان نہیں سوچ سکا اور […]
سب سے قیمتی پھل (بلغارین لوک کہانی)

ایک باپ کے تین بیٹے تھے۔ وہ چوں کہ کافی ضعیف العمر ہوچکا تھا، چناں چہ مرنے سے پہلے تینوں بیٹوں میں سے کسی ایک کو اپنی پوری وراثت دینا چاہتا تھا، لیکن وہ یہ فیصلہ نہیں کرپارہا تھا کہ تینوں میں سے کون زیادہ حق دار ہے؟ لہٰذا ایک دن اُس نے تینوں کو […]
مہاتما بدھ کا آخری وعظ

تحریر: اسلم انصاری میرے عزیزو! مجھے محبت سے تکنے والو! مجھے عقیدت سے سننے والو! میرے شکستہ حروف سے اپنی من کی دنیا بسانے والو! میرے الم آفریں تکلم سے انبساطِ تمام کی لا زوال شمعیں جلانے والو! بدن کو تحلیل کرنے والی ریاضتوں پر عبور پائے ہوئے…… سُکھوں کو تجے ہوئے بے مثال لوگو……! […]
مسکرا کر کیوں دیکھا؟

لگتا ہے کہ ہم اس طرف جا رہے تھے جہاں سے واپسی کا راستہ نہیں ملتا…… لیکن شکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں بچالیا اور اور واپسی کے راستے پر ڈال دیا۔ اب ہم اسی سپریم کو رٹ پر ڈنڈوں اور سوٹو ں سے چڑھائی کررہے ہیں کہ چیف جسٹس نے مسکرا کر کیوں […]
وہ کون ہے؟

بابو جان گاؤں دہم میں پیدا ہوتا ہے۔ پانچ سال کی عمر میں اُس کے والد اُس کو انگلی سے پکڑ کر گاؤں میں واحد پرائمری سکول میں داخل کراتے ہیں۔ وہ روزانہ سکول جاتا ہے۔ وہاں اُس کا سامنا لکھے ہوئے الفاظ سے ہوتا ہے، جن کو وہ نہیں سمجھتا۔ زبیر توروالی کی دیگر […]
عمران خان پر پڑنے والا ہر وار اوچھا کیوں پڑ رہا ہے؟

گذشتہ ہفتے پاکستان ایک نئے اور تلخ تجربے سے گزرا ۔ عمران خان کی گرفتاری پر جو غیر معمولی اور پُرتشدد ردِ عمل سامنے آیا، وہ نہ صرف غیر متوقع تھا بلکہ اُس نے ایک دنیا کو ششدر کردیا۔ اس قدر غصہ اور نفرت کہ لوگوں کے جو ہاتھ لگا، انھوں نے اُسے تباہ و […]
آمریت…… ایک پینڈولم

چائینیز فلسفی لاؤ سو (Lao Tzu) کی کتاب ٹاؤ ٹی چنگ کوئی خود بہتری (Self-improvement) یا روحانیت کا تجربہ دلوانے والی کتاب نہیں جسے سمجھ کر آپ اپنی ’’پروڈکٹیوٹی‘‘ اور جذباتی صحت کو درست کرسکتے ہیں، بلکہ یہ کتاب ایک فلسفی نے اپنے دور کے جابر کرپٹ آمر کے جبر کے جواب میں لکھی ہے۔ […]
تاریخی شہر سکھر کی حالتِ زار

لاہور سے سکھر تک کا سفر بڑا ہی خوش گوار رہا۔ سید منظور گیلانی کی قیادت میں اور ڈاکٹر نور محمد شجرا کی سرپرستی میں جیسے ہی خورشید شاہ کے اس شہر میں پہنچے، تو حیرت ہوئی کہ خوب صورت لوگوں کے اس پیارے اور قدیم شہرکی کوئی سڑک ٹھیک نہیں۔ کوئی خوب صورتی نہیں۔ […]
گندم کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ

خبر یہ ہے کہ گندم کی نئی فصل آ چکی ہے اور حکومت کی طرف سے دھڑا دھڑ اس کی خریداری جاری ہے۔ پنجاب حکومت نے سالِ رواں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرکے کاشت کاروں کی اشک شوئی کی ہے…… جب کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے […]
نرسنگ کا شعبہ مسائل کا شکار

ادارۂ صحت میں ’’نرسنگ‘‘ وہ شعبہ ہے، جو کسی بھی مریض کے زخموں پر مرہم رکھنے اور اس کی صحت کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے اَن گنت مسائل کا شکار ہونے کی وجہ سے یہ شعبہ ابھی تک اپنے حقیقی مقام سے بہت دور نظر آتا ہے۔ رانا اعجاز […]
کچھ کیفیؔ اعظمی کے بارے میں

کیفی اعظمی کا 10 جنوری 2002ء کو جب انتقال ہوا، تو ان کی عمر 83 برس تھی۔ انھوں نے بھرپور اور ہنگامہ خیز زندگی گزاری۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/rafi/ 14 جنوری 1919ء میں مجواں گاؤں ضلع اعظم گڑھ میں، اُتر پردیش کے ایک […]
تھیلی سیمیا خون کی موذی بیماری

تھیلی سمیا (Thalassemia) خون کی ایک ایسی بیماری ہے، جس کے شکار افراد کی ساری زندگی اس مرض کا مقابلہ کرتے اور زندگی بھر زندگی کے لیے ترستے گزرتی جاتی ہے۔ اِس مرض میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور اُن کے والدین کی اذیت کو ہم سمجھ ہی نہیں سکتے۔ یہ بچے حسبِ معمول زندگی […]
ملک کی اصل طاقتیں حالات کی نزاکت کو سمجھیں

ابھی پشاور پولیس لائن میں شہید ہونے والے پولیس اہل کاروں کی قبروں کی مٹی سوکھی بھی نہیں تھی کہ سوات میں عید کے دوران ہی میں خون کی ہولی کھیلی گئی، جس میں پولیس کے ساتھ ساتھ معصوم بچے اور خواتین بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ڈھیر سارے زخمی اب بھی زندگی اور […]
اسے کہتے ہیں اپنے پاؤں پر کلھاڑی مارنا

جب مقدر یاوری پر ہو، تو ہر اُلٹا قدم بھی سیدھا پڑتا ہے۔ کامیابیاں سمیٹتے سمیٹتے انسان تھک جاتا ہے، مگر کامیابیوں کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہوتا جاتا ہے۔ یہ سب اللہ تعالا کی طرف سے عطا ہوتی ہے۔ جو شخص کامیابی کو سنبھال لے وہ آیندہ کے لیے بھی سرخ رُو ہوتا […]
نرگسیت پسند خواتین

نرگسیت کو زیادہ تر مردوں سے منسلک کیا جاتا ہے، لیکن یہ عورتوں میں بھی ہوتا ہے۔ البتہ زیادہ تر چھپا ہوا، جذبات اور بے چارگی کے تحفظ میں بیٹھا ہوا جسے سائیکالوجسٹ چھپی ہوئی نرگسیت (Covert Narcissism) کہتے ہیں۔ انہیں پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے، خواہ مرد ہوں یا عورت۔ یہ عموماً مظلوم ہوتے […]
آخری کوشش

راقم الحروف نے اس سے پہلے ایک تحریر میں اِس طرف اشارہ کیا تھا کہ حکومت کو ’’سیاسی شہادت‘‘ چاہیے۔ کیوں کہ مہنگائی کا جن اُن کے قابو میں نہیں آرہا اور اُن کی عوامی مقبولیت میں بہت کمی آئی ہے۔ اس لیے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حکومتی اراکین عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔ […]
روشنی کا مینار

تحریر: وقار سعید اچھے اخلاق سردارِ دو جہاں، امام الانبیا، محبوبِ خدا حضرت محمد مصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا قیمتی ورثہ ہیں۔ اس لیے انھیں اپنانے والے پر خدا کی خصوصی عنایت ہوتی ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے عمومی رویے اس سے مختلف ہیں۔ہم اخلاقی طور پر احساسِ برتری […]
ٹکراو کی پالیسی نے ملک کو جہنم بنا دیا

چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رُکنی بنچ نے ججز پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کی ابتدا ہی میں بنچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی شمولیت پر اعتراض اُٹھایا گیا کہ ان کے خلاف بد عنوانی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے […]
منگلور احتجاج

جمعہ 28 اپریل کو منگلور کے عوام نے کبل تھانے میں ہونے والے دھماکے کے خلاف اور پولیس شہدا کے ساتھ اظہارِ ہم دردی و یکجہتی کے لیے ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مذکورہ مظاہرے کا اہتمام منگلور قومی امن جرگہ کی طرف سے کیا گیا تھا، جس میں منگلور ایسٹ نمبر 1 کے منتخب […]
’’آن لائن قرضہ‘‘ ڈیجیٹل ڈکیتی

آج کل سوشل میڈیا پر بالخصوص اور الیکٹرانک میڈیا پر بالعموم ایسی ’’ایپس‘‘ متعارف کروائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے آپ چند منٹوں میں ایک لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کو اس کے لیے کوئی ڈاکومنٹیشن کرنا پڑتی ہے، نہ ضمانتی دینے پڑتے ہیں۔ آپ […]