انصاف یا تماشا؟

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

یہ ایک اور یاد دہانی تھی کہ پاکستان کا موجودہ سیاسی بحران کس قدر اُلجھا ہوا اور حل طلب ہے۔ منگل کے روز دو مختلف انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں نے متعدد سیاسی راہ نماؤں اور جماعتی کارکنوں کو 9 مئی 2023ء کے روز اشتعال انگیز تقاریر، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ جیسے الزامات پر […]

چائینہ، مکھی کو جاسوس ڈرون بنانے میں کام یاب

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ فیس بُک پر "The Times” نامی صفحہ نے ایک خبر دی ہے کہ ’’بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے ’دنیا کا سب سے ہلکا حشراتی دماغ کنٹرولر‘ (The Worlds Lightest Insect Brain Controller) تیار کرلیا ہے، جس کا وزن محض 74 ملی گرام ہے۔‘‘خبر کے مطابق، […]

اپنی نوعیت کا عجیب و غریب’’بل بورڈ‘‘

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

’’ٹریول وی لاگر‘‘ (Travel vlogger) شفیق ہاشم نے ایک انوکھا اعلان کرکے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی کہ اُن کا گنجا سر ’’بل بورڈ‘‘ کے طور پر استعمال کرنے کی خاطر مناسب داموں کرائے پر دست یاب ہے۔’’دی نیو انڈین ایکسپریس‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شفیق ہاشم اس عجیب و غریب اعلان […]

اظہار رائے پر پہرہ

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

اسلام آباد کے ایک جج کی جانب سے 27 یوٹیوب چینل بند کرنے کا حکم دراصل ’’پیکا قانون‘‘ کو تنقیدی آوازوں کو خاموش کرانے کی خاطر ہتھیار بنانے کی ایک تازہ مثال ہے۔ اگرچہ حکام نے بارہا یقین دہانی کروائی ہے کہ ’’پیکا‘‘ (PECA) کو صحافیوں کو نشانہ بنانے یا اختلافِ رائے کو سنسر کرنے […]

ماحولیاتی المیہ

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

دریاؤں میں طغیانی، گلیشیئر پھٹنے کے خطرات (GLOFs) اور مون سون کی شدید بارشوں کی پیشین گوئیوں کے ساتھ، پاکستان ایک اور ممکنہ سیلابی تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ 26 جون سے اب تک، ملک میں اَن گنت قیمتی جانیں اچانک آنے والے سیلابوں اور مکانات کے منہدم ہونے کی وجہ سے ضائع ہو […]

چین کے ایران میں معاشی مفادات کیا ہیں؟

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

(نوٹ:۔ یہ تحریر ’’لوری چن‘‘ (Laurie Chen) اور ’’ایتھن وانگ‘‘ (Ethan Wang) کی مشترکہ تحقیق کا نچوڑ ہے، جو ’’رائٹرز ڈاٹ کام‘‘ (reuters.com) پر 24 جون 2025ء کو اَپ لوڈ ہوئی ہے۔ تحریر کا انگریزی عنوان "What are China’s economic interests in Iran” ہے، مترجم)چین، جو ایران کا ایک قریبی اتحادی اور ایرانی تیل کا […]

نگار سوڈا واٹر والے ’’نگار حاجی صاحب‘‘

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

مجھے بہ ذاتِ خود تاج چوک میں فقیر محمد ماما کی ٹھنڈی بوتلوں والی دکان آج بھی یاد ہے، جسے ہم اپنے بچپن (1985ء تا 1990ء ) میں ’’ڈکار والی بوتل‘‘ (دَ ڈرقو بوتل) کَہ کر جگر کی گرمی اُتارنے کا سامان کرتے تھے۔مجھے وہ دن بھی یاد ہے، جب میری عمر بہ مشکل چھے، […]

زانگوٹئی (اسریت کی برقی ڈولی)

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab's Photography

ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کا حصہ بننے سے پہلے مَیں کئی ’’فوبیاز‘‘ (Phobias) کا شکار تھا۔ اس کی وجہ مجھے بعد میں معلوم ہوئی کہ میری شخصیت پر میرے والد (مرحوم) کا اثر کم تھا۔ مَیں چوں کہ والدہ محترمہ کے ساتھ زیادہ ’’اٹیچڈ‘‘ (Attached) تھا، اس لیے اُن کی تمام خصلتیں غیر شعوری […]

’’دَ گیدڑ وادہ‘‘

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

بچپن میں جب بھی بادل برستے، دیگر لڑکوں بالوں کی طرح مجھے بھی بڑا مزا آتا۔ اکثر قمیص اُتار کے اور چپل چوڑیوں کی طرح کلائیوں میں پہن کے محلہ وزیر مال (مینگورہ، سوات) کے گلی کوچوں میں ہم عمر دوستوں کے ساتھ دوڑ لگاتے۔ کئی بار پھسل کر خود کو اچھے خاصے زخم بھی […]

ڈاکٹر امجد علی خان کے نام کھلا خط

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

محترم ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان، اُمید ہے آپ بہ خیر و عافیت ہوں گے!جنابِ والا! محلہ حاجی بابا، مینگورہ سوات، کے ایک بے بس و لاچار نوجوان صادق احمد مع اپنے بوڑھے والد آئے اور دست بستہ عرض کیا کہ کسی طرح ہمارا یہ خط (ذیل کی سطور میں من و عن شامل […]

آراضی یا اراضی؟

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

اراضی (عربی، اسمِ مونث) کا اِملا عموماً ’’آراضی‘‘ لکھا جاتا ہے، مگر اُردو کی مستند ترین لغات میں سے ایک’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ میں لفظ ’’آراضی‘‘ سرے سے موجود ہی نہیں۔ صاحبِ آصفیہ کے مطابق ’’اراضی‘‘ کے معنی (ارض کی جمع) ’’زمین‘‘، ’’دھرتی‘‘، ’’کھیت‘‘، ’’وہ زمین جس پر جمع و مال گزاری مقرر ہو‘‘ کے ہیں۔اسی طرح […]

آڈیو کیسٹ کے ساتھ جڑی یادیں

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

میرا بڑا بیٹا ’’سنو فلیک جنریشن‘‘ (Snowflake Generation) سے تعلق رکھتا ہے۔ اُس کے ہاتھ میں ہر وقت یا تو سمارٹ فون ہوتا ہے، یا پھر وہ اپنے لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر ’’کوڈنگ‘‘ کی دنیا کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ وہ اپنے والد کے بچپن اور لڑکپن کے محبوب […]

دنیا کا سب سے چھوٹا برقی زینہ

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

انگریزی ویب سائٹ "tokyocheapo.com” میں "Greg Lane” لکھتے ہیں کہ ’’کاواساکی کے ’مورز ڈپارٹمنٹ اسٹور‘ (Mores Department Store) کے تہہ خانے میں واقع یہ برقی زینہ (Escalator) دنیا کا سب سے چھوٹا برقی زینہ یا اسکلیٹر ہے، جو گینز بُک آف ریکارڈز میں باقاعدہ طور پر درج ہے۔یہ کتنا چھوٹا ہے؟ اس حوالے سے "Greg […]