شانگلہ: کوئلہ کے مزدور اور پھیپڑے

Blogger Doctor Noman Khan

دنیا بھر میں کوئلہ توانائی کے لیے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے، جو کہ عالمی توانائی کی فراہمی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ اور بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کا ایک تہائی (1/3) حصہ ہے۔
کوئلے کی پیداوار کے عمل کے دوران میں کوئلے کے چھوٹے چھوٹے ذرات بنتے ہیں، جو کوئلے کے کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کے پھیپڑوں میں جاکر کول ورکرز ’’نیموکونیوسس‘‘ (Pneumoconiosis) کا سبب بنتے ہیں۔
جب یہ ذرات سانس کی نالی میں داخل ہوتے ہیں، تو وہ پھیپڑوں کے ’’ٹشوز‘‘ میں ایک ردِ عمل کا سبب بن سکتے ہیں، جسے ’’نیوموکونیوسس‘‘ کہا جاتا ہے۔ اس کو ’’کالے پھیپھڑوں کی بیماری‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
کول ورکرز نیموکونیوسس کی دو اقسام ہیں۔
٭ غیر پیچیدہ یا سادہ نیموکونیوسس۔
٭ پیچیدہ یا پروگریسو میسیو فائبروسس۔
 کول ورکرز کی نیوموکونیوسس ایک مکمل طور پر قابل روک تھام بیماری ہے، جس کا کلیدی اور بنیادی مقصد دھول کے ذرات کی ایکسپوژر کو کم کرنا ہے۔
1969ء کے ’’کول مائن ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایکٹ‘‘ نے کان کنوں کے سانس لینے والی دھول کی نمایش کو 1 ملی گرام فی مکعب میٹر سے کم کر دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کان کنوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ابتدا میں اور ہر 5 سال بعد سینے کا ایکسرے کروائیں، تاکہ نیموکونیوسس کے اثرات کا شروع میں جائزہ لیا جاسکے۔
قارئین! میرے پاس جب بھی شانگلہ کا مریض آتا ہے، تو میرا پہلا سوال کوئلہ کا کام کرنے کے متعلق ہوتا ہے۔ کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے غریب لوگوں کی زندگی انتہائی مشکل اور دشوار ہوتی ہے۔ وہ روزانہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر زمین کی گہرائیوں میں جاتے ہیں، تاکہ اپنے خاندان کے لیے روزی کمائیں۔ کوئلہ کان میں کام کرتے ہوئے انھیں تنگ جگہوں میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے، جہاں آکسیجن کی کمی اور زہریلی گیسوں کا خطرہ ہوتا ہے اور وہ ساری زندگی پھیپڑوں کی بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں۔
کوئلے کی کانوں میں حادثات عام ہیں، جس کی وجہ سے کئی مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ مزید برآں، ان مزدوروں کو اکثر کم تنخواہیں ملتی ہیں اور ان کے پاس بنیادی سہولتوں جیسے کہ صحت کی دیکھ بھال یا حفاظتی آلات کا فقدان ہوتا ہے۔ ان کی محنت کا مناسب معاوضہ نہ ملنے کی وجہ سے ان کی زندگی غربت اور مشکلات میں گزرتی ہے۔ ان تمام مشکلات کے باوجود یہ مزدور اپنے خاندانوں کے لیے کوئلہ نکالتے رہتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کو اور تمام مجبور کوئلہ میں کام کرنے والے مزدوروں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین!
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے