(خصوصی رپورٹ) سوات کے علاقہ مدین میں مبینہ طور پر قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنے پر مشتعل لوگوں نے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے اندر قتل کرکے پولیس تھانے اور موبائل کو آگ لگا دی۔
فیاض ظفر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/
مقامی افراد کے مطابق کچھ لوگوں نے بازار میں اعلان کیا کہ ایک شخص نے قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی ہے جس پر چند افراد نے اُس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جس کے بعد مساجد میں اعلانات ہوئے اور لوگ مشتعل ہوکر پولیس سٹیشن پہنچے اور داخل ہوئے۔ مشتعل افراد نے حوالات سے ملزم کو نکال کر قتل کیا اور پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی موبائل گاڑی کو بھی آگ لگا دی جس سے پولیس کا تھانہ اور گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
آخری اطلاعات تک پولیس نے تھانے سے بھاگ کر جان بچائی اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لیے مزید پولیس فورس طلب کی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ مبینہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ ایک سیاح کے طورپر مدین کے ایک ہوٹل میں ٹھہراتھا۔ مبینہ واقعے کے بعد مساجد سے اعلانات کے علاوہ گاڑی پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بھی بازار میں اعلانات ہوئے جس پر لوگ مشتعل ہوئے۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔
