جارج برناڈشا (George Bernard Shaw) ایک سڑک سے گزر رہا تھا کہ اُسے پرانی کتابوں کی ایک دکان نظر آئی۔ وہ دکان میں داخل ہوگیا اور مختلف کتابیں الٹ پلٹ کر دیکھنے لگا۔ اتفاق سے اسے اپنی ایک ڈراموں کی کتاب نظر آئی۔ کتاب کا ایک صفحہ اُلٹا تھا کہ اُس نے اپنے ہی ہاتھ کا لکھا یہ جملہ دیکھا: ’’جارج برناڈشا کی طرف سے خلوص کے ساتھ۔‘‘ اُس نے وہ کتاب اپنے دوست کو کچھ عرصہ قبل بطورِ تحفہ دی تھی۔
برناڈشا نے کتاب دوبارہ خرید کر پھر اُس دوست کو یہ لکھ کر بھیج دی: ’’جارج برناڈ شا کی طرف سے دوبارہ خلوص کے ساتھ۔‘‘
(انتخاب از ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘ ماہِ ستمبر 2021ء، صفحہ نمبر 228)
