وکی پیڈیا کے مطابق اعجاز احمد (Ijaz Ahmed) مشہور سابقہ پاکستانی کرکٹر 20 ستمبر 1968 ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔
دائیں ہاتھ سے بیٹنگ جب کہ بائیں ہاتھ سے میڈیم فاسٹ باؤلنگ کیا کرتے تھے۔ 1986ء سے لے کر 2001ء تک کل 60 ٹیسٹ اور 250 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ٹیسٹ میچوں میں کل 3315 جب کہ ون ڈے میں 6564 رنز بنائے۔ ٹیسٹ میں بہترین سکور 211اور ون ڈے میں 139کرچکے ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد کوچ کی حیثیت سے آج تک خدمات انجام دے رہے ہیں۔