کسی غیر زبان کے لفظ کو ہندی کے قالب میں ڈھال لینے کو گرامر کی اصطلاح میں تہنید کہتے ہیں، جیسے فارسی کے لفظ ’’دُہل‘‘ کو جب ہندی لب و لہجے میں ڈالا گیا، تو یہ ڈھول بن گیا۔ ٹھیک اسی طرح انگریزی لفظ ’’لارڈ‘‘، ’’لاٹ‘‘ بن گیا۔
واضح رہے کہ جس بھی لفظ کو ہندی بنایا جائے، تو اُسے مہند کہتے ہیں۔