کنہیا لال کپور نے کسی شخص پر خفا ہوتے ہوئے کہا: ’’مَیں تو آپ کو شریف آدمی سمجھتا تھا۔‘‘
’’مَیں بھی آپ کو شریف آدمی سمجھتا تھا۔‘‘ اس شخص نے برہمی میں بلا سوچے سمجھے کہہ دیا۔
’’تو آپ ٹھیک سمجھے، غلط فہمی مجھی کو ہوئی۔‘‘ کنہیا لال کپور نے نہایت سنجیدگی اور کمال عجز سے اعتراف کرلیا۔
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب کِشتِ زعفران مطبوعہ الفیصل پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر 184 سے انتخاب)