سر کے بالوں کے سلسلے میں حفیظ جالندھری "فارغ البال” تھے۔ کسی خوش فکر دوست نے کہا: "حفیظ صاحب! سر کے بال نہ ہونے سے کوئی تکلیف تو نہیں ہوتی؟”
"تکلیف کیا ہوتی…….؟” حفیظ صاحب نے جواب دیا: "البتہ وضو کرتے وقت یہ معلوم نہیں ہوتا کہ منھ کو کہاں تک دھونا ہے۔”
(ڈاکٹر علی محمد خان کی کتاب کِشتِ زعفران مطبوعہ الفیصل پہلی اشاعت فروری 2009ء، صفحہ نمبر 137 سے انتخاب)