کینٹو (Canto)

کینٹو (Canto) طویل نظم کی ایک قسم ہے جسے غنائیہ، گانا یا موسیقی کہہ سکتے ہیں۔
"کینٹو” اطالوی لفظ ہے اور اس کا مفہوم خوب صورت گائیکی ہے۔ اصطلاح کے طور پر کینٹو اس وقت کی شاعری کی یاد دلاتی ہے جب شاعری گنگنانے کے عمل کے ساتھ مشروط تھی۔
اُردو میں نظم کی جس نوع کو ہم "غنائیہ” کہتے ہیں وہی "کینٹو” ہے۔ "افلاطون” سے لے کر "ورڈز ورتھ” تک سب نقاد شاعری کی روح میں ایک مخصوص موسیقی کی موجودگی کے قائل ہیں۔ یہی "God Gifted” موسیقی اس کو لفظ و بیان کے "Rhythm” کا ادراک عطا کرتی ہے۔
"کینٹو” اُس رزمیہ یا بزمیہ نظم کو کہتے ہیں جو "غنائی انداز” میں پیش کی جاسکتی ہے۔
"کینٹر” (Cantor) قدیم زمانے سے اس شخص کو کہا جاتا ہے، جو گرجا میں عبادت کے دوران میں گانے والوں کی قیادت کرنے پر مامور ہوتا ہے۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف "ادبی اصطلاحات” مطبوعہ "نیشنل بُک فاؤنڈیشن”، اشاعتِ چہارم مارچ، 2017ء، صفحہ نمبر 149 سے انتخاب)