10 اپریل، خلیل جبران کا یومِ انتقال

معلوماتِ عامہ کی مشہور انگریزی ویب سائٹ "timeanddate.com” کے مطابق خلیل جبران (Khalil Gibran) دس اپریل 1931ء کو انتقال کر گئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق خلیل جبران کا اصل نام جبران خلیل جبران بن میکائیل بن سعد تھا جو لبنانی نژاد امریکی فنکار، شاعر اور مصنف تھے۔
خلیل جبران جدید لبنان کے شہر بشاری میں پیدا ہوئے جو ان کے زمانے میں سلطنتِ عثمانیہ میں شامل تھا۔ وہ نوجوانی میں اپنے خاندان کے ہمراہ امریکہ ہجرت کر گئے اور وہاں فنونِ لطیفہ کی تعلیم کے بعد اپنا ادبی سفر شروع کیا۔
آپ اپنی کتاب "The Prophet” کی وجہ سے عالمی طور پر مشہور ہوئے ۔ یہ کتاب 1923ء میں شائع ہوئی اور یہ انگریزی زبان میں لکھی گئی تھی۔ یہ فلسفیانہ مضامین کا ایک مجموعہ تھا۔ گو اس پر کڑی تنقید کی گئی مگر پھر بھی یہ کتاب نہایت مشہور گردانی گئی۔ بعد ازاں 60ء کی دہائی میں یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی شاعری کی کتاب بن گئی۔
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خلیل جبران، ولیم شیکسپیئر اور لاؤ تاز کے بعد تاریخ میں تیسرے سب زیادہ پڑھے جانے والے شاعر ہیں۔