سنسکرت ہندوستان کی قدیم کلاسیکی زبان ہے جس میں ہندوستانی ادب کے بہت سے شاہکار تحریر کیے گئے ہیں۔ اس زبان کو آریائی یعنی ہندو یورپی زبانوں میں ایک خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
سنسکرت اگر چہ دو ہزار سال سے متروک ہے، مگر اس سے جو پراکرٹ بولیاں مثلاً پالی، پنجابی، بنگالی، گجراتی اور مراہٹی وغیرہ نکلی ہیں، وہ خوب پل پھول رہی ہیں۔
سنسکرت زبان کی سب سے قدیم کتاب رگ وید ہے۔ چار ویدوں کے بعد جو ادب تخلیق ہوا وہ بھی زیادہ تر مذہبی نوعیت کا ہے۔
سنسکرت کی دو مشہور رزمیہ نظمیں مہا بھارت اور رامائن ہیں۔
اس طرح ہندوؤں کا مشہور ڈراما نگار کالی داس تھا، جس نے سنسکرت میں اپنا مشہور ڈراما ’’شکنتلا‘‘ لکھا تھا۔
سنسکرت میں فلسفے، طب، ریاضی، فلکیات اور صرف و نحو پر بھی بہت کچھ لکھا جاچکا ہے، مگر تاریخی کتابیں مفقود ہیں۔
(’’تاریخِ عالم کی ڈکشنری‘‘ از ’’جان جے بٹ‘‘، تحقیق و ترجمہ ’’اخلاق احمد قادری‘‘، سنِ اشاعت 2019ء کے صفحہ نمبر 515 سے انتخاب)