وکی پیڈیا کے مطابق احسن مارہروی، اُردو زبان کے شاعر، 9 نومبر 1876ء کو مارہرہ میں پیدا ہوئے۔
1893ء میں داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی۔ 1895ء میں ماہنامہ ’’گلدستۂ ریاضِ سخن‘‘ جاری کیا۔ 1904ء میں پاکستان کے شہر لاہور آئے اور لالہ سری رام کے تذکرہ ’’خم خانۂ جاوید‘‘ کا مسودہ لکھا۔ بعد ازاں استاد داغ کی یاد میں رسالہ ’’فصیح الملک‘‘ جاری کیا۔ 1921ء تا 1938ء مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے شعبۂ اُردو سے وابستہ ہوگئے۔ پہلے انٹرمیڈیٹ کالج اور بعد ازاں یونیورسٹی میں استاد رہے۔
’’فصیح اللغات‘‘، ’’کسوف الشمسین‘‘، ’’اُردو لشکر‘‘ ، ’’شاہکار عثمانی‘‘ اور ’’نمونۂ منثورات‘‘ کے علاوہ کئی دیگر یادگار تصانیف و تالیفات ان کی علمی یادگار ہیں۔
30 اگست 1940ء کو پٹنہ، برطانوی ہند میں انتقال کرگئے۔