ملک میں غیر یقینی صورتِ حال کا ذمے دار کون؟

Blogger Tariq Hussain Butt

ملک اس وقت انتہائی غیر یقینی صورتِ حال سے گزر ہا ہے۔ کل کیا ہو جائے گا کسی کو کوئی علم نہیں۔ افواہوں کا بازار گرم ہے اور ہر کوئی اپنی راگنی گا رہا ہے۔ انتخابی دھاندلی سے مسلط شدہ حکومت کے بس کی بات نہیں کہ وہ ملکی معاملات کو احسن انداز میں چلائے۔ […]

کبھی خواب نہ دیکھنا (چھٹی قسط)

Blogger Riaz Masood

(فضل رازق شہابؔ صاحب کی انگریزی میں لکھی گئی خود نوشت "Never Ever Dream Again” کا اُردو ترجمہ، جسے لفظونہ ڈاٹ کام پر قسط وار شائع کیا جا رہا ہے) میرے پیارے قارئین! آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ کس طرح ریاستی نظام، شان دار رفتار اور کارکردگی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ رابطے […]

اونسالا رصدگاہ سویڈن کے دورے کا احوال

Blogger Khwaja Naveed

رصد گاہ (Observatory) ایک ایسی جگہ کو کہتے ہیں، جو مخصوص طور پر آسمانی، زمینی اور بحری اجسام و واقعات کے مشاہدے کے لیے ایک خاص ہیئت پر بنائی جاتی ہے۔ یہ ہئیت فلکیات (Astronomy)، موسمیات (Meteorology)، سمندری سائنس (Oceanography) اور آتش فشانیات (Volcanology) پر تحقیق میں کام آتی ہے۔ پچھلے دنوں ہماری یونیورسٹی نے […]

ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب، لڑکی معافی کیوں مانگے؟

Blogger Advocate Muhammad Riaz

بہ حیثیت مسلمان مَیں ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب کو بہت پسند کرتا ہوں۔ دینِ اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ گذشتہ دنوں لکی مروت کی رہایشی لڑکی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات پر ڈاکٹر صاحب کو سیخ پا ہوتے دیکھ کر حیرانی ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب کے لب […]

علی امین گنڈاپور کی روپوشی و رونمائی بارے چند چبھتے سوالات

Blogger Rafi Sehrai

علی امین گنڈاپور اپنے لاؤ لشکر اور سرکاری وسائل کے ساتھ جوں جوں اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے تھے، پی ٹی آئی کے ورکروں کا جوش اُس سے دُگنی رفتار سے آسمانوں کی طرف محوِ پرواز تھا۔ وہ راستے بھر جوشیلا خطاب کرتے ہوئے ورکروں میں ایک ولولۂ تازہ بھی پیدا کرتے چلے آ […]

پاکستان کا قیام، استحصال اور موجودہ تحریکیں: ایک جائزہ

Blogger Ghufran Tajik

ریاست کا بنیادی فریضہ یہ ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے حقوق کی ضامن ہو۔ قانون کی عمل داری اور انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے۔ ہر شہری کے ساتھ مساوی سلوک کیا جانا چاہیے، قطعِ نظر اس کے کہ اس کی قومیت، مذہب، نسل یا علاقے کا تعلق کیا ہے…… لیکن […]

ہمارے دور میں سینما گھروں کے ٹکٹ ریٹ

Blogger Sajid Araeen

تحریر: ساجد آرائیں 1992ء میں جب سینما بینی کا آغاز ہوا، تو لاہور شہر کے سینماؤں کے ٹکٹ ریٹس معمولی سے فرق کے ساتھ مختلف ہوتے تھے۔ لاہور میں سینماؤں کی دو اقسام تھیں: مین سرکٹ کا سینما اور سائیڈ سینما۔ مین سرکٹ سے مراد سینما کی مرکزی مارکیٹ لاہور کے ایبٹ روڈ اور میکلورڈ […]

بختِ رحمان اور جمالیات سے عاری سماج

Blogger Zaheer ul Islam Shahaab

سوشل میڈیا پر وائرل کانٹینٹ اور شخصیات ہمیں سماجی ترجیحات کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔ اس تحریر پر بختِ رحمان کی ایک وڈیو نے مائل کردیا، جس میں اُسے موٹر کی اگلی سیٹ پر بٹھایا گیا ہے اور پیچھے موجود لوگ اُس کا جسم نوچ کر تنگ کر رہے ہیں، تاکہ وہ گالیوں […]

’’حیات‘‘ غلام فاروق اور ’’مرحوم‘‘ غلام فاروق

Blogger Sajid Aman

قارئین! غلام فاروق سے شناسائی تو معلوم نہیں کتنی پرانی ہے،مگر کالج میں پہنچا، تو پتا چلا کہ وہ ایک کلاس آگے تھا، آج کے غلام فاروق سے بہت مختلف۔ غلام فاروق ایک سیدھا سادھا، گرم جوش اور منھ پھٹ نوجوان تھا۔ لمبا چوڑا اور وجیہہ شخصیت کا مالک۔ غلام فاروق کی سنگت، زندگی اور […]

کبھی خواب نہ دیکھنا (پانچویں قسط)

Blogger Riaz Masood

(فضل رازق شہابؔ صاحب کی انگریزی میں لکھی گئی خود نوشت "Never Ever Dream Again” کا اُردو ترجمہ، جسے لفظونہ ڈاٹ کام پر قسط وار شائع کیا جا رہا ہے) شگئی سکول کو، اضافی تعمیرات کرکے، ہائی اسٹینڈرڈ پر اَپ گریڈ کر دیا گیا اور سنٹرل جیل، سیدو شریف کو(پرانی عمارت کو مناسب تبدیلیوں اور […]

گووندا، خالص مقامی اداکار

Blogger Doctor Mukhtiar Malghani

تحریر: ڈاکٹر مختیار ملغانی ہندوستانی فلم انڈسٹری ایک بڑی تاریخ رکھتی ہے اور تاریخ کے اس دھارے میں کتنے ہی لوگ ہیں، جو اس انڈسٹری سے منسلک رہے، جنھوں نے جہاں ایک طرف اپنی محنت سے اس انڈسٹری میں چار چاند لگا دیے، تو وہیں دوسری طرف انڈسٹری نے جواباً اُنھیں بے پناہ شہرت اور […]

ڈراما باز ججوں سے خدا کی پناہ

Blogger Advocate Muhammad Riaz

ریاستِ پاکستان کی بدقسمتی رہی، جہاں انصاف کے نام پر سرِ عام کھلواڑ کیا جاتا رہا۔ ایوانِ عدل میں براجمان منصفوں نے من مرضی آئین و قانون کی تشریحات جاری کیں۔ غیر آئینی و غاصب حکم رانوں کو حقِ حکم رانی عطا کرنا ہو، یا پھر عوامی نمایندوں کو پھانسی و پابندِ سلاسل یا اقتدار […]

کچھ عبدالغفور صاحب کے بارے میں

Blogger Sajid Aman

وہ جو راہ دِکھاتے ہیں، خود بھی منزلیں پاتے ہیں اور دوسروں کو بھی دلاتے ہیں۔ قابلیت اور صلاحیت راستے کی کسی دیوار کو نہیں مانتی۔ مین بازار مینگورہ میں چھولے بیچنے والے خوددار عبدالقیوم کو ایک ہی گلہ تھا کہ ’’مَیں پڑھ نہ سکا۔ کاش! مَیں پڑھ پاتا۔‘‘ اُن کا مصمم ارادہ تھا کہ […]

آرٹیکل 63 اے: کیا مولانا کی گاڑی چھوٹ گئی؟

Blogger Rafi Sehrai

سپریم کورٹ کے پنج رُکنی بنچ نے متفقہ طور پر مئی 2022ء میں دیا جانے والا آرٹیکل ’’63 اے‘‘ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے، جب حکومت پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم کا بِل پیش کرنے جا رہی ہے۔ دو ہفتے قبل اس مقصد کے لیے قومی […]

نئی آئینی عدالت کے قیام کا اصل مقصد

Blogger Tariq Hussain Butt

آج کل آئینی ترمیم کا بڑا زور و شور ہے۔ اسے منظور کروانے کے لیے بڑے جتن ہو رہے ہیں، لیکن قانونی ماہرین اور وکلا نے اس ترمیم کو ذاتی مفادات کا شاخ سانہ قرار دے کر رد کر دیا ہے۔ ایک ملک گیر تحریک اس آئینی ترمیم کے بطن سے جنم لے رہی ہے، […]

سٹیٹ فورسز کا مرکزی دفتر

Blogger Fazal Raziq Shahaab

ریاستِ سوات کا پورا سکرٹیریٹ جس میں حکم ران اور ولی عہد کے دفاتر بھی شامل تھے، اُنھی اونچی چناروں کے سائے میں تھا، جہاں آج کل کمشنر، آر پی اُو اور دیگر دفاتر کام کر رہے ہیں۔ ریاست کا فوجی دفتر اسی بلڈنگ میں واقع تھا، جو ادغام کے بعد ابھی تک ڈسٹرکٹ کمپٹرولر […]

کبھی خواب نہ دیکھنا (چوتھی قسط)

Blogger Fazal Raziq Shahaab

(فضل رازق شہابؔ صاحب کی انگریزی میں لکھی گئی خود نوشت "Never Ever Dream Again” کا اُردو ترجمہ، جسے لفظونہ ڈاٹ کام پر قسط وار شائع کیا جا رہا ہے) میرے والد نے اپنے بیٹے کو دوبارہ دیکھنے کی اُمید کبھی نہیں چھوڑی۔ جب ہم سردیوں کی لمبی راتوں میں آگ کے گرد بیٹھتے، تو […]

فضل حکیم کو سٹیج سے کیوں اُتارا گیا؟

Blogger Mehran Khan

قارئین! جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ 27 ستمبر بہ روز جمعہ نشاط چوک میں ’’سوات قومی جرگہ‘‘ کے زیرِ سایہ کام یاب اور تاریخی احتجاج ہوا۔ یاد رہے احتجاج سے ایک روز پہلے ڈپٹی کمشنر سوات نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، لیکن پھر بھی اس احتجاج میں عام عوام، صحافی، […]

اب علم نہیں، معلومات اکھٹی کرنے کا دور ہے

Blogger Rafi Sehrai

ایک دور تھا کہ لڑکوں کے لیے پرائمری پاس کرلینا اُن کے پڑھا لکھا ہونے کی سند سمجھا جاتا تھا، بل کہ پرانے دور کے پرائمری پاس بزرگ اکثر میٹرک پاس نوجوانوں کو مقابلے کا چیلنج دیا کرتے تھے۔ زیادہ تر ریاضی کے مضمون میں یہ چیلنج ہوا کرتا تھا۔ نوجوان اُن کا چیلنج قبول […]

مزارِ شیخ ملی اور انتظامیہ کی ذمے داری

Blogger Fazal Manan Bazda

ملک شیخ آدم ملی یوسف زئی عالم فاضل مشاہیر میں سے ایک تھے، جو یوسف زئی کے مشہورملک، ملک احمد خان بابا کے ہم عصر اور اُن کے رفقائے کار میں سے تھے۔ پختونخوا پر قبضہ کے بعد بڑا سوال یہ تھا کہ مقبوضہ علاقوں کویوسف زئی اقوام میں کیسے تقسیم کیاجائے اور یہ کام […]

کبھی خواب نہ دیکھنا (تیسری قسط)

Blogger Riaz Masood

(فضل رازق شہابؔ صاحب کی انگریزی میں لکھی گئی خود نوشت "Never Ever Dream Again” کا اُردو ترجمہ، جسے لفظونہ ڈاٹ کام پر قسط وار شائع کیا جا رہا ہے) اَب اپنے بچپن میں واپس چلتے ہیں۔ مجھے غالباً 1950ء میں سکول بھیجا گیا۔ میرا بڑا بھائی پہلے ہی تیسری جماعت میں زیرِ تعلیم تھا۔ […]