خیرات نہیں، ہنر!

بہت مشہور واقعہ ہے۔ ہم سب نے نصاب کی کتابوں میں بھی پڑھا ہے کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہ، نبی علیہ السلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ گھر میں کھانے کو کچھ نہیں، فاقوں کی نوبت ہے کچھ مدد کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ […]
پُتلی تماشا

پاکستانی سیاست میں طاقت ور طبقات اور حکم ران اتحاد یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں۔ شفاف الیکشن ہی کے ذریعے قائم ہونے والی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت فراہم کرسکتی ہے۔ مقتدر قوتوں کی سرپرستی میں قائم ہونے والی حکومت پہلے ہی دن سیاسی ساکھ کھودیتی […]
کچھ عوامی شاعر حبیب جالبؔ کے بارے میں

آج جو ملکی حالات ہیں، ان کی وجہ سے انقلابی شاعر حبیب جالب کی یاد تازہ ہوگئی۔ آج (12 مارچ) تو ویسے بھی ان کی 30ویں برسی ہے، جو ہر سال 12مارچ کو منائی جاتی ہے۔ ان کی شاعری پڑھ پڑھ کر میاں شہباز شریف آج وزیر اعظم بن چکے ہیں، لیکن قوم کی حالت […]
شبِ برات/ مومنٹو موری

جدید دنیا کا زندگی کے متعلق اس طرح کا رویہ ہے کہ جیسے موت تو کبھی آنی ہی نہیں۔ زندہ رہنے کا جنون (Obsession) سا ہے ماڈرن انسانوں میں۔ ندا اسحاق کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/ishaq/ لافانی ہونے کی خواہش اور موت کا خوف انسانوں کے […]
وزیرِ اعظم صاحب، بھیک نہ دیں، مہنگائی ختم کریں

وزیرِ اعظم پاکستان جناب شہباز شریف نے وطنِ عزیز کے غریب عوام کے لیے حاتم طائی کی قبر کو دونوں لاتیں مار کر اسے قبر میں بھی بے سکون اور بے چین کر دیا ہے۔ انھوں نے اعلان فرمایا ہے کہ دیس بھر کے غربا کو ماہِ رمضان میں مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔ […]
جارج آرویل کا ناول ’’1984‘‘ (تبصرہ)

جارج آرویل 25 جون 1903ء میں بنگال کے شیر موتی ہاری میں پیدا ہوا۔ اس کی پیدایش کے بعد اس کا خاندان انگلستان منتقل ہوگیا۔ 1922ء سے 1927ء تک جارج آرویل (George Orwell) نے برما میں پولیس میں ملازمت کی۔ 1927ء میں واپس انگلستان آیا اور ملازمت چھوڑ کر سپین چلا گیا، جہاں سے اُس […]
ایک اچھا مضمون کیسے لکھیں؟

٭ مضمون کی تعریف:۔ مضمون کے لغوی معنی ہیں ’’ضمن میں لیا ہوا۔‘‘ ادبی اصطلاح میں کسی بھی عنوان کے متعلق اپنے خیالات، نظریات اور معلومات کو منظم صورت میں لکھنے کا نام مضمون ہے۔ نیز مضمون سے مراد ایسی معلوماتی تحریر ہے جو زندگی کے حقائق اور مسائل میں ادبی انداز میں لکھی گئی […]
ڈاکٹر مخصوص سفید کوٹ کیوں پہنتے ہیں؟

دنیا میں کروڑوں طلبہ کی بچپن سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ ڈاکٹر بنیں۔ وہ اُس دن کا خواب دیکھتے ہیں کہ وہ سفید کوٹ پہن سکیں۔ ماسٹر عمر واحد کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/master-umar-wahid/ دراصل اس لباس کی اتنی زیادہ اہمیت ہے کہ دنیا […]
کچھ ’’گابریل گارسیا مارکیز‘‘ کے بارے میں

انتخاب: احمد بلال گابریل گارسیا مارکیز جس کی اصل کہانی اُس کے نانا کے گھر سے شروع ہوئی تھی، جب وہ 8 سال کا بچہ تھا۔ ایک اکیلا بچہ جو اُس وسیع و عریض مکان کے ہر کونے میں بھٹکتا پھرتا تھا۔ نانا کے علاوہ اُس گھر میں بہت سی عورتیں تھیں، جو اُسے طرح […]
آٹے کی مصنوعی قلت اور اس کا حل

ملک میں آٹے کی قلت کوئی نیا مسئلہ نہیں۔ ہر دورِ حکومت میں اکتوبر سے مارچ تک یہ مسئلہ درپیش رہا ہے۔ حیرت ہوتی ہے کہ پاکستان جیسا زرعی ملک جس کی قریباً 70 فی صد آبادی کسی نہ کسی طور زراعت سے منسلک ہے، اسے ہر سال قریباً 6 ماہ تک آٹے کے شدید […]
مرد، عورت، محبت وغیرہ

بہت سارے ایسے مرد دیکھے ہیں جو اپنی محبوب عورت کے حصول میں ناکام ہو جانے کے بعد زندگی بھر کے لیے پوری عورت ذات کے مخالف بن جاتے ہیں اور اس پر بے حسی، بے وفائی، خود غرضی اور پتا نہیں کیا کیا بدنما ٹھپے لگاتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر جب نوجوان لڑکے […]
لوسر کچرا کنڈی

اگر آپ راولپنڈی سے لاہور کی طرف جائیں، تو پہلا قصبہ روات نامی ہے۔ روات سے قریب تین کلومیٹر آگے جائیں، تو دائیں طرف ایک سڑک مڑتی ہے، جو چک بیلی خان روڈ کہلاتی ہے۔ کیوں کہ یہ سڑک ’’چک بیلی خان‘‘ نامی قصبے کو جاتی ہے۔ اس چک بیلی روڈ پر بھم بھلی کے […]
کیرئیر سے متعلق ایک اہم کتاب (تبصرہ)

ایک نوجوان جس نے اپنے ’’اسٹارٹ اَپ‘‘ (Start Up) کی دلچسپ کہانی مجھ سے شیئر کی۔ اسٹارٹ اَپ کا عروج و زوال، اور پھر میرے سامنے تین آپشن رکھ کر پوچھا کہ بتائیے…… مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیوں کہ اس عروج و زوال کے سفر نے اُن کو اپنے فیصلہ لینے کی قوت کے متعلق […]
کیا ’’جیل بھرو تحریک‘‘ دوبارہ شروع ہوگی؟

’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے سلسلے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کیا جائے گا اور ان دونوں […]
روحانی واردات

ہمارے چائے خانے کے دوستوں میں کچھ دنوں سے وجدان، تجربۂ دینی اور چھٹی حِس جیسے موضوعات پر گفت گو رہی ہے۔ ہمارے اس گروپ کے ارکان اسد صاحب کو چھوڑ کر عقلیات پر زیادہ گفت گو کرتے ہیں جب کہ اسد بھائی مابعد الطبیعات، صوفیانہ طرزِ فکر اور روحانی وارداتوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے […]
لیو ٹالسٹائی کا ناول ’’اعتراف‘‘ اور ہم

تبصرہ: ایڈوکیٹ ابوبکر گجر کتاب ’’اعتراف‘‘ کا آغاز لیو ٹالسٹائی نے 1879ء میں کیا، جب وہ عالمی شہرت یافتہ مصنف بن چکا تھا۔ اُس وقت لیو کی عمر 55 سال تھی۔ اس کا ناول ’’وار اینڈ پیس‘‘ دنیا میں اس موضوع پر سب سے مقبول ناول بنا، جو آج تک ہے۔ شہرت ملنے کے باوجود […]
2 مارچ، ناصر کاظمی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ناصر کاظمی (Nasir Kazmi) مشہور پاکستانی شاعر، 2 مارچ 1972ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ 8 دسمبر 1925ء کو امبالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ والد کے پیشہ ورانہ تبادلوں کی وجہ سے آپ کا بچپن کئی […]
جب مولانا حالیؔ غلط فہمی سے’’ہالی‘‘ سمجھے گئے

ایک مرتبہ مولانا حالیؔ سہارن پور تشریف لے گئے اور وہاں ایک معزز رئیس کے پاس ٹھہرے جو بڑے زمیں دار بھی تھے۔ گرمی کے دن تھے اور مولانا کمرے میں لیٹے ہوئے تھے۔ اُسی وقت اتفاق سے ایک کسان آگیا۔ رئیس صاحب نے اُس سے کہا: ’’یہ بزرگ جو آرام کر رہے ہیں، انھیں […]
کیا سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوپائے گا؟

سپریم کورٹ آف پاکستان کے پنج رکنی بینچ نے دو تین کی اکثریت سے پنجاب اور کے پی میں 90 روز کے اندر صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ۔ فیصلہ آنے سے پہلے ہی سنیئر وکلا اسی فیصلے کی توقع کر رہے تھے۔ ایک روز پہلے جب فیصلہ محفوظ ہوا تھا، […]
سرھانا

’’سرھانا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عام طور پر ’’سرہانا‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘، ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’سرھانا‘‘ ہے جب کہ اس کے معنی ’’سر رکھنے کی جگہ‘‘، ’’’سر کی سمت‘‘، ’’بالیں‘‘، ’’تکیہ‘‘ اور ’’پائنتی کی ضد‘‘ کے ہیں۔ ’’فرہنگِ تلفظ‘‘ کے مطابق […]
پتنگ بازی، تفریح سے خونی کھیل تک

ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب نے پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل پر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کیمیکل، دھاتی اور مانجھے والی ڈور کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انسانی جان کے لیے نقصان دہ پتنگ اُڑانے والی ہر چیز پر پابندی ہوگی۔ پتنگیں بنانے، […]