شخصی خاکوں پر مشتمل کتاب ’’میرے ہم نوا‘‘ کا مختصر سا جائزہ

اُبھرتے ہوئے نوجوان ادیب اور نثر نگار سجاد حسین سرمد کی شخصی خاکوں پر مشتمل دُوسری کاوش ’’میرے ہم نوا‘‘ گذشتہ دنوں شائع ہوئی، جس میں 12 شخصیات پر خاکے تحریر کیے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان شخصیات میں چار زندہ شخصیات پر بھی خامہ فرسائی کی گئی ہے، جو کہ ایک […]

ٹیبولا راسا

تحریر: میثم عباس علیزی  کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کی شخصیت کیسے بنتی ہے، آپ کے جذبات و احساسات کا دارومدار کس چیز پر ہے، یا آپ جو سوچتے ہیں وہ کیوں سوچتے ہیں، آپ کے رجحانات، تمایلات اور عقائد کیسے تشکیل پاتے ہیں، آپ کا ذہنی ڈھانچا کیسے تیار ہوتا ہے……؟ […]

سب سے قیمتی پھل (بلغارین لوک کہانی)

ایک باپ کے تین بیٹے تھے۔ وہ چوں کہ کافی ضعیف العمر ہوچکا تھا، چناں چہ مرنے سے پہلے تینوں بیٹوں میں سے کسی ایک کو اپنی پوری وراثت دینا چاہتا تھا، لیکن وہ یہ فیصلہ نہیں کرپارہا تھا کہ تینوں میں سے کون زیادہ حق دار ہے؟ لہٰذا ایک دن اُس نے تینوں کو […]

مہاتما بدھ کا آخری وعظ

تحریر: اسلم انصاری  میرے عزیزو! مجھے محبت سے تکنے والو! مجھے عقیدت سے سننے والو! میرے شکستہ حروف سے اپنی من کی دنیا بسانے والو! میرے الم آفریں تکلم سے انبساطِ تمام کی لا زوال شمعیں جلانے والو! بدن کو تحلیل کرنے والی ریاضتوں پر عبور پائے ہوئے…… سُکھوں کو تجے ہوئے بے مثال لوگو……! […]

زاہدہ حنا کے ناولٹ ’’نہ جنوں رہا نہ پری رہی‘‘ کا تنقیدی جائزہ

1996ء میں لکھا گیا یہ وہ ناولٹ ہے جو زاہدہ حنا کے افسانوی مجموعے ’’راہ میں اجل ہے‘‘ میں شامل ہے…… مگر اسے افسانوں سے علاحدہ ’’ناولٹ‘‘ ہی کی حیثیت دے کر باعزت مقام عطا کیا گیا ہے۔ زاہدہ حنا کے بارے میں ادیب سہیل صاحب لکھتے ہیں: ’’زاہدہ حنا کی تحریروں کا خمیر بغاوت، […]

کچھ کیفیؔ اعظمی کے بارے میں

کیفی اعظمی کا 10 جنوری 2002ء کو جب انتقال ہوا، تو ان کی عمر 83 برس تھی۔ انھوں نے بھرپور اور ہنگامہ خیز زندگی گزاری۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/rafi/ 14 جنوری 1919ء میں مجواں گاؤں ضلع اعظم گڑھ میں، اُتر پردیش کے ایک […]

غریب لڑکا اور شمالی ہوا (ناروے کی لوک کہانی)

ترجمہ: شگفتہ شاہ (ناروے)  ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بیوہ عورت تھی، جس کا ایک ہی بیٹا تھا۔ وہ عورت اب بے حد کم زور اور لاغر ہوچکی تھی۔ ایک روز اس نے اپنے بیٹے سے کہا، جاؤ اور اَناج کی کو ٹھری سے آٹا لے آؤ،تاکہ میں روٹیاں پکا لوں۔ لڑکا جوں […]

"ڈینڈی بوائے” (شخصی خاکہ)

بچپن کی بات ہے، ہمارے گاؤں میں ایک بوڑھی اماں ہوا کرتی تھی۔ اس کے لخت جگر کا نام حنیف ہوا کرتا تھا۔ وہ جب بھی اُسے اُونچی آواز دے کر پکارتی، تو ہمیشہ اپنی سادگی اور بھول پن کی وجہ سے نحیف کہتی تھی…… یعنی ’’وے نحیف…… وے نحیف پتر!‘‘ مگر ہمارا دوست حنیف […]

جماہی

عموماً ’’جماہی‘‘ (ہندی، اسمِ مونث) کو ’’جمائی‘‘ لکھا اور بولا جاتا ہے۔ ’’فرہنگِ تلفظ‘‘ کے مطابق ’’جماہی‘‘ دُرست اِملا ہے جب کہ اس کے معنی ’’انگڑائی‘‘ اور ’’جسم میں ذرا تناو آکر منھ کھل جانا‘‘ کے ہیں۔ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ کے مطابق ’’جماہی‘‘ کے ساتھ ’’جمہائی‘‘ بھی دُرست ہے۔ ’’نور اللغات‘‘ کے مطابق ’’جماہی‘‘ اور ’’جمھائی‘‘ […]

وہ ضرب المثل شعر جو غلط کوٹ ہوتا ہے

کسی کے آنے سے ساقی کے ایسے ہوش اڑے شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں قارئین کرام! مجھے یقین ہے کہ آپ نے بھی درجِ بالا شعر الفاظ کی اِسی ترتیب سے سنا ہوگا۔ مَیں نے اِس حوالے سے اپنی چھوٹی سی ذاتی لائبریری میں پڑے شعری مجموعوں سے گرد اُڑائی، تو شعر جوں […]

ذم کا پہلو

میر انیسؔ برسرِ منبر تھے۔ انھوں نے یہ مصرع پڑھا: بحرِ نبی کے گوہرِ یکتا حسین ہیں لفظ ’’بحرِ‘‘ میں ذم کا پہلو تھا، ’’بہرے‘‘ سمجھا جاتا تھا۔ کسی نے ٹوکا، تو میر انیسؔ نے یہ لفظ بدل دیا اور کہا: کانِ بنی میں کے گوہرِ یکتا حسین ہیں لفظ ’’کانِ‘‘ میں بھی ذم کا […]

گھنٹا

گھنٹا (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا عموماً گھنٹہ لکھا جاتا ہے۔ مذکورہ لفظ کے اِملا کے حوالے سے لغات کی آرا ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ مثلاً: فرہنگِ آصفیہ کے مطابق صحیح اِملا ’’گھنٹا‘‘ ہے، مگر ’’گھنٹہ‘‘ بھی ساتھ رقم ملتا ہے۔ آگے جاکر صاحبِ آصفیہ نے محاورات میں ’’گھنٹا‘‘ درج کیا ہے نہ کہ […]

خان فضل الرحمان خاں کا ناولٹ ’’غالب اور ڈومنی‘‘

’’غالبؔ‘‘ نام ہی ایسا ہے جسے پڑھنے کو جی چاہے ۔ جسے کسی گرے ہوئے بندے کو تھپکی دیتے ہوئے ادا کیا جائے، تو وہ اُٹھ کر کھڑا ہو جائے۔ غالبؔ کی زندگی میں ڈومنی کا کردار، اُن کا قمار خانہ چلانا اور خود جوا کھیلنا، پنشن کی اُمید پر لوگوں سے لمبا اُدھار اُٹھا […]

سوانح نگاری

تحریر: پروفیسر عبدالحفیظ  سوانح نگاری کا فن بڑا ہی نازک اور بہت دشوار فن ہے۔ کسی بھی شخصیت کی سوانح مرتب کرنا اور پوری طرح سے اس سے عہدہ برآ ہوجانا ایسا ہی ہے، جیسے کوئی تلوار کی دھار پر چل کر سلامت اُتر جائے۔ سوانح نگاری میں مندرجہ ذیل امور کا خیال رکھا جاتا […]

آپ بیتی

لفظ آپ بیتی دو لفظوں ’’آپ‘‘ ا ور ’’بیتی‘‘ کا مرکب ہے۔ آپ کے معنی ہیں ’’خود‘‘ اور بیتی ’’گزرے ہوئے حالات‘‘ کو کہتے ہیں۔ اپنے آپ یا خود پر گزرے ہوئے حالات کو قلم بند کرنے یا تحریر کرنے کو آپ بیتی کہتے ہیں۔ اصطلاح میں اپنے حالاتِ زندگی خود تحریر کرنے یا اپنی […]

’’کتاب کہانی‘‘ ہم سب کا سچ ہے

تبصرہ: روشی سمیع خان ہم سب کی زندگی میں سب سے خوب صورت چیز خواب دیکھنا ہے، البتہ خواب کی تعمیل کا معاملہ الگ ہے۔ ہر عمر کے خواب الگ ہوتے ہیں۔ بچپن سے جوانی کی دہلیز میں قدم رکھتے ہوئے کیا ہم سب سماجی انقلاب اور بغاوت کے خواب نہیں دیکھتے…… اور پھر اُسی […]

بے مثل ادیب ونود کمار شکل

تحریر: خالد فرہاد  ہندی کے مشہور شاعر اور ناول نگار ونود کمار شکل کو سال 2023ء کا ’’پین نابوکوف‘‘ انعام ملا ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی ادبی انعامات میں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں 145 سے زیادہ قلمی مراکز اس سے وابستہ ہیں۔ یہ ایوارڈ ہر سال منفرد اسلوب کے حامل کسی ادیب […]

آپ بیتی

لفظ آپ بیتی دو لفظوں ’’آپ‘‘ ا ور ’’ بیتی‘‘ کا مرکب ہے۔ آپ کے معنی ہیں ’’خود‘‘ اور بیتی ’’گزرے ہوئے حالات‘‘ کو کہتے ہیں۔ اپنے آپ یا خود پر گزرے ہوئے حالات کو قلم بند کرنے یا تحریر کرنے کو آپ بیتی کہتے ہیں۔ مجید اللہ گل کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے […]

الکیمسٹ (تبصرہ)

تبصرہ نگار: طیبا سید  یہ کہانی شروع ہوتی ہے ایک ویران چرچ سے جس کی چھت گرچکی ہوتی ہے…… اور وہاں ایک شامی انجیر نشو و نما پاتے ہوئے ایک بڑے درخت کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ ایک ہسپانوی چرواہا ’’سینتیاگو‘‘ اپنی بھیڑوں کے ساتھ رات گزارنے کا ارادہ کرتا ہے۔ سینتیاگو کے والدین ایک […]

جاب کو بوریت کا سامان سمجھنے والوں کے نام

عام نوکری کرنے والوں سے لے کر خاص اور بااثر نوکری کرنے والوں تک سے مجھے جو بات سب سے زیادہ سننے میں آئی، وہ کام سے منسلک بوریت کے احساسات ہیں۔ جہاں روز اُٹھو، وہی روزمرہ کے کام، وہی نوکری، وہی گھسی پٹی زندگی……! میڈیا بھی اس قسم کی فلمیں دکھا کر ہمیں بتاتاہے […]

موپاساں کی پیوند کاری اور ریاض قدیر

تحریر: ڈاکٹر روش ندیم مترجم کا کردار تاریخ میں نہایت بلند رہا ہے۔ کیوں کہ وہ دیگر تہذیبوں اور ثقافتوں کے افکارو تصورات اور فن وجمال کا لین دین کرتا ہے۔ مترجم کا کردار اتنا اہم رہا ہے کہ وہ اپنے تراجم کے ذریعے سے تہذیب و ثقافت کا جمود اور ان کے افکار و […]