میر انیسؔ برسرِ منبر تھے۔ انھوں نے یہ مصرع پڑھا:
بحرِ نبی کے گوہرِ یکتا حسین ہیں
لفظ ’’بحرِ‘‘ میں ذم کا پہلو تھا، ’’بہرے‘‘ سمجھا جاتا تھا۔ کسی نے ٹوکا، تو میر انیسؔ نے یہ لفظ بدل دیا اور کہا:
کانِ بنی میں کے گوہرِ یکتا حسین ہیں
لفظ ’’کانِ‘‘ میں بھی ذم کا پہلو تھا، ’’کانے‘‘ سمجھا جاتا تھا۔ پھر ایک آواز آئی۔ میر انیسؔ نے اس لفظ کو بھی بدل دیا اور کہا:
گنجِ نبی کے گوہرِ یکتا حسین ہیں
لفظ ’’گنجِ‘‘ میں نقص تھا، ’’گنجے‘‘ معلوم ہوتا تھا۔ کسی نے اس لفظ کو چلا کر مجلس میں دہرا دیا اور پہلوئے ذم کی طرف اشارہ کیا۔ میر انیسؔ نے اسے بھی بدل دیا اور کہا:
کنزِ نبی کے گوہرِ یکتا حسین ہیں
اس مصرعے کے بعد پھر کہیں سے کوئی آواز بلند نہیں ہوئی۔
(بحوالہ ’’اُردو ڈائجسٹ‘‘، ماہِ مارچ 2023ء، صفحہ نمبر 18)
’’ذم (تنقیدی اصلاح) کو سمجھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: 
https://lafzuna.com/poetry/s-19475/