پنجابی زبان اور ہماری ذمےداری

Blogger Shehzad Hussain Bhatti

پنجاب اسمبلی میں حال ہی میں پیش کیا گیا بِل، جس میں سرائیکی، پوٹھوہاری اور دیگر علاقائی بولیاں پنجابی سے الگ ’’زبانوں‘‘ کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ محض ایک قانونی دستاویز نہیں،بل کہ پنجاب کی ہزار سالہ تہذیبی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی منظم سازش ہے۔ یہ قدم […]

تجمل کلیم: پنجابی شاعری کا امام

Blogger Rafi Sehrai

پنجابی زبان کے عظیم شاعر تجمل کلیم انتقال کرگئے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مگر گذشتہ ایک سال سے اُن کی طبیعت سخت ناساز تھی۔پچھلے سال جناح ہسپتال میں ننگے فرش پر پڑے تجمل کلیم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تو دوستوں کی کوششوں سے اُن کو علاج میں کچھ سہولت […]

پنجاب کا لوڑی تہوار کیا ہے؟

Blogger Khalid Hussain Borwala

’’لوڑی‘‘ کا تہوار پنجاب کی ثقافت سے جڑا تہوار ہے، جو ہر سال 13 جنوری یا اس کے قریب قریب، یکم ماگھ (پنجابی کیلنڈر کے 11ویں مہینا میں) منایا جاتا ہے۔ یہ سردیوں ( پوگ یا پوہ) کے اختتام اور بڑے اور کھلے دنوں کے آغاز کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ بچے گھر گھر […]

پنجاب کی بدلتی جیلوں کی کہانی

Blogger Rohail Akbar

وزیرِ اعلا پنجاب مریم نواز کے وِژن ’’ہنر مند اسیر‘‘ کے تحت پنجاب کی جیلیں اب جرائم کی یونیورسٹیاں نہیں، بل کہ اصلاح گھر بنتی جارہی ہیں، جہاں قیدی نہ صرف ہنر مند بن رہے ہیں، بل کہ جیل کے اندر بیٹھ کر پیسے بھی کما نا شروع ہوچکے ہیں۔ ان سب کاموں کا کریڈٹ […]

پنجاب: بلدیاتی نظام پر چند اعتراضات

Blogger Fayaz Hussain Gailani

موصولہ اطلاع کے مطابق پنجاب انتظامیہ نے پنجاب میں بلدیاتی نظام کے طریقۂ کار کا اجرا کر دیا ہے اور خبر یہ ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخاب اسی سال میں متوقع ہیں۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ انتخابات موسمِ گرما کے خاتمے اور خزاں کے آغاز میں یعنی عیسوی سال کے مطابق شاید […]

پنجاب میں برسات

Khushwant Singh

تحریر: خوشونت سنگھ  پنجاب میں گرمی کی شدت ماہِ اپریل کے اواخر سے جون کے مہینہ کے اختتام تک رہتی ہے اور پھر بارشوں کی آمد ہوجاتی ہے۔ مون سون (برسات) کی آمد شان دار ہوتی ہے، جس کا آغاز برساتی پرندے کوئل کی آوازوں سے ہوتا ہے، جو گرد آلود میدانوں کو اپنی دکھ […]

کیا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں؟

Blogger Rafi Sehrai

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں 20 جون 2024ء کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں کے لیے حلقہ بندیوں کا شیڈول دیا گیا ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ نے اسی روز یہ نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کے علاوہ صوبے بھر کے ڈویژنل کمشنروں […]

پنجاب، جعلی صحافیوں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Blogger Rafi Sehrai

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جعلی صحافیوں پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پولیس افسران صحافیوں کے پریس کارڈ چیک کرسکتے ہیں۔ اگر کسی صحافی کے پاس غیر رجسٹرڈ اخبار، چینل یا پریس کلب کا کارڈ ہوا، تو اُس کے خلاف دفعہ 468, 459 اور 471 کے تحت […]

کچھ امجد خاں تجوانہ کے بارے میں

Blogger Khalid Hussain

مَیں زندگی کے حسیں ضابطے میں ہوں درود پڑھ رہا ہوں خدا سے رابطے میں ہوں امجد خاں تجوانہ ایک اُبھرتے ہوئے نوجوان شاعر، بورے والا ٹریکرز کلب کے ایک اہم ممبر اور بہترین ٹریکر ہیں۔ وہ بورے والا شہر کی اُن چنیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی محنتِ شاقہ، آپسی میل […]

لہور لہور اے میلہ

Blogger Rohail Akbar

داتا کی نگری اور زندہ دلوں کے شہر میں ’’لہور لہور اے میلہ‘‘ شروع ہونے والاہے۔ یہ شہر تو ویسے بھی باغوں اور بہاروں کا شہر ہے، جہاں ہر وقت میلے کا سماں ہی رہتا ہے اور یہ بھی اسی شہر کے بارے میں مشہور ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھیا او جمیاں نہیں۔ […]

آنکھوں کی بیماری میں خطرناک حد تک اضافہ

Blogger Rohail Akbar

سکولوں میں آشوبِ چشم کی بدولت بچوں کی آنکھوں کی خرابی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیوں کہ لاہور میں آشوبِ چشم کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس وائرل انفیکشن کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں مریض سرکاری ہسپتالوں کا […]

سموگ اور اینٹی سموگ سکواڈز

A writeup regarding Smog by Blogger Rohail Akbar

ملک میں اِس وقت ڈینگی تو پھیل ہی رہا ہے، ساتھ میں آشوبِ چشم کی بیماری بھی بہت پھیل چکی ہے۔ رہی سہی کسر سموگ اور فضائی آلودگی نے پوری کردی ہے۔ فضائی آلودگی سے مراد ہوا میں مختلف زہریلے گیسی یا دیگر ذرات کا اخراج یا موجودگی ہے۔ اُن ذرات کا اخراج انسانی صحت […]

خداوندا تیرے یہ ’’پنشنرز‘‘ بندے کہاں جائیں

پنشنرز وہ حضرات ہیں جنھوں نے اپنی زندگی کا سنہرا دور یعنی جوانی اور پھر ادھیڑ عمری کے بعد بڑھاپا بھی کسی حکومتی محکمے کی نذر کر دیا ہوتا ہے۔ وہ اپنی زندگی کے 35 سے 40 سنہری اور قیمتی سال محکمے کو دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوتے ہیں، تو دوسرا کوئی بھی کام کرنے […]

کچھ پنجابی شاعر ’’سرجیت پاتر‘‘ کے بارے میں

تحریر: خالد فرہاد  ’’سرجیت پاتر‘‘ (Surjit Patar) پنجابی زبان کے نام ور شاعر ہیں۔ اُن کی شاعری لوگوں میں بہت مقبول ہے۔ 14 جنوری 1945ء کو وہ ضلع جالندھر کے گاؤں ’’پتر کلاں‘‘ میں پیدا ہوئے۔ اپنے گاؤں کی نسبت سے تخلص ’’پاتر‘‘ رکھا۔ رندھیر کالج، کپورتھلہ سے گریجویشن کے بعد انھوں نے پنجابی یونیورسٹی […]

پنجاب میں الیکشن ناگزیر کیوں؟

چیف جسٹس آف پاکستان جناب عمر عطا بندیال پنجاب اسمبلی کے الیکشن کروانے کے لیے جس قدر پُرجوش اور پُرعزم ہیں، حکومتی اتحاد بھی اُسی عزم اور ثابت قدمی سے اُن کی ہر کوشش کو ناکام بناتا چلا آ رہا ہے۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک […]

چودھری پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کو پیارے ہوگئے

چودھری پرویز الٰہی آخری عمر میں پاکستان تحریکِ انصاف کو پیارے ہوگئے۔ اگرچہ تحریکِ انصاف اور چودھری پرویز الٰہی کے مزاج اور اندازِ سیاست میں بعد المشرقین پایاجاتا ہے، لیکن پنجاب کی سیاست کرنے والی چھوٹی پارٹیوں کے پاس اپنے طور پر سیاست کرنے اور اپنا وجود اور سیاسی شناخت برقرار رکھنے کا اب کوئی […]

مفت سرکاری انگلش میڈیم کتابیں، مینگنیوں والا دودھ

یادش بخیر! پرویز مشرف صاحب کے دورِ حکومت میں ق لیگ کو مرکزی حیثیت حاصل تھی۔ پنجاب کی وزارتِ اعلا کا قلم دان چوہدری پرویز الٰہی کے پاس تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی ایک زیرک اور سمجھ دار سیاست دان ہیں۔ وزیرِ اعلا بننے سے پہلے ان کے پاس پنجاب کی سپیکر شپ کا تجربہ موجود […]