ماحولیاتی انصاف کی جدو جہد

سوات کی فضائیں ہمیشہ اپنی خوب صورتی، ثقافت اور مزاحمت کی داستانوں سے گونجتی رہی ہیں۔ انھی فضاؤں میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی، جب کالام کے مقام پر ایک عظیم جرگہ منعقد ہوا۔ یہ جرگہ دراصل تحصیلِ بحرین کی تمام اقوام (توروالی، گاؤری، گوجر، پشتون، اوشوجو اور کھوار) کی ایک اجتماعی صدا تھا، جو […]
’’سوات کوہستان قومی جرگہ‘‘ کا اعلامیہ

سوات کوہستان قومی جرگہ دراصل ’’امن جرگہ، کالام‘‘ کے زیر اہتمام 5 اکتوبر 2025ء کو ہوا، اعلامیہ ذیل میں ملاحظہ ہو:ہم، سوات کوہستان (تحصیلِ بحرین) کے عوامی نمایندگان، آج کالام میں جمع ہوکر اپنے تاریخی وطن، اپنی ثقافت، اپنی زبانوں اور اپنے قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے یہ اعلامیہ پیش کرتے ہیں۔ یہ قومی […]
ٹی ایم اے بحرین کا اصل مسئلہ

ٹی ایم اے بحرین کے لیے کچرے کی ڈمپنگ ایک مستقل دردِ سر بن چکی ہے۔ جس معاہدے کے تحت ڈمپنگ پوائنٹ قائم کیا گیا تھا، وہ عوامی مطالبات یا شور شرابے کے بعد منسوخ کر دیا گیا…… اور یہ کوئی پہلی بار نہیں ہوا، بل کہ ہر بار ایسا ہی ہوتا ہے۔ عوامی رائے […]
مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کا اخراج

’’میرا نام تاجر ہے۔ مَیں چاہے مر بھی جاؤں، اپنی زمین کسی کو نہیں دے سکتا۔ یہ زمین مجھے میرے باپ سے وراثت میں ملی ہے۔ اگر میں اسے بیچ دوں، تو میرے پوتے اور پڑپوتے کہاں جائیں گے؟ میرے 9 بچے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ پہلے ان کو ذبح کرے، پھر یہ منصوبہ […]
کالام مشاورتی جرگے کی متفقہ قرارداد
سوات بحرین اور تاریخ

مَیں نے اپنی فیس بُک وال پر 1980ء کی دہائی میں بحرین کی کھینچی گئی ایک تصویر دی ہے، جس میں سارے گھر کچے ہیں اور پتھر، لکڑی اور مٹی کے بنے ہیں۔اب موجودہ بحرین سوات کو دیکھ لیں، تو کنکریٹ اور سیمنٹ کا ایک شہر معلوم ہوتا ہے، جس میں سبزہ ختم ہوچکا ہے۔بحرین […]
مادری زبانیں کیوں اہم ہیں؟

مادری زبانیں فرد کی شناخت تشکیل دینے، ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے اور ذہنی و سماجی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ رابطے کرنے، ابلاغ، سیکھنے اور جذبات کے اظہار کو بنیاد فراہم کرتی ہیں، جو ذہنی نشو و نما اور سماجی ہم آہنگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔٭ ثقافتی […]
توروال میں طبعی، ثقافتی، آبادیاتی اور ماحولیاتی تبدیلی

کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ اے کاش! یہ حیوانِ ناطق واپس اُسی غار اور شکار کے دور میں چلا جائے، سب طبعی لحاظ سے مساوی نہ سہی پر سماجی و معاشی لحاظ سے یک ساں ہوکر ایک فطری زندگی گزار سکیں۔پھر اگلی فکر گلے سے پکڑ لیتی ہے کہ انسان کے اندر ہی اسی فطرت […]
درولئی پُل پر ’’سیاست‘‘ بھونڈی حرکت ہے

پتا نہیں ہر بات کو ہمارے ’’درولئی‘‘ (بحرین، سوات) کے بھائی کیوں پارٹی سیاست کا شکار بناتے ہیں؟دراصل مَیں نے درولئی کے بڑوں سے 23 نومبر کو جرگے میں وعدہ کیا تھا کہ مَیں اس پل کے بارے میں اُن کو ایک ہفتے میں بتادوں گا۔ کیوں کہ جب مجھے پتا چلا کہ ’’ورلڈ بنک‘‘ […]
مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ: زبانی و تحریری وعدے

میرے سامنے کیدام مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ (Madyan Hydro Power Project) کی 167 صفحات پر مشتمل ایک کتاب پڑی ہے، جس کو”PEDO” نے گذشتہ سال اکتوبر 2023ء میں تیار کرکے آگے ’’ورلڈ بنک‘‘ (World Bank) کو بھیجی ہے۔ اس کتاب کو بہ حالی منصوبہ (Resettlement Action Plan) کہا گیا ہے، یعنی اس میں وہ ساری […]
دریائے سوات بچاو تحریک

وادئی سوات کا نام اُس دریا کی وجہ سے پڑا جس کا سنسکرت؍ پراکرت نام ’’سُواستو‘‘ (Suvastu) ہے اور جس کا مطلب خالص یا سفید پانی ہے۔ ہندوکش پہاڑی سلسلے میں یہ دریا، دریائے سندھ کے بعد سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ دریا گبرال، مہودنڈ، مانکیال، شینان گوٹ اور درال کے گلیشیرز سے […]
ضلع اَپر سوات کے قیام کی بہ جائے تحصیلِ بحرین کی تقسیم؟

باوثوق ذرائع کی خبر تو نہیں، تاہم افواہ ضرور ہے اور اس پر یقین اس لیے آتا ہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات کے وقت ایسے مشورے انفرادی سطح پر بااثر افراد سے کیے گئے تھے کہ موجودہ تحصیل بحرین کو دو تحصیلوں میں تقسیم کیا جائے۔ شاید اب بھی کہیں بلدیاتی الیکشن قریب ہیں، اس […]
ہماری دھرتی، نام اور تقسیم

موجودہ بحرین کے جنوب میں اوپر پہاڑی پر ایک گاؤں ہے اور اب بھی کافی حد تک قدیم داردی گاؤں کی صورت میں موجود ہے۔ اُس کو توروالی میں ’’پُران گام‘‘، پشتو میں ترجمہ کرکے ’’زوڑ کلے‘‘ اور اُردو میں ’’پرانا گاؤں‘‘ کہتے ہیں۔ ’’پُران گام‘‘ کے نام سے اس گاؤں کا ہونا اس بات […]
تحصیلِ بحرین سوات، الیکشن اور گلے شکوے

اپنی تاریخ، تنوع، تاریخی اور ثقافتی ورثے اور فطری حسن کی وجہ سے وادیِ سوات نہ صرف پورے پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ گندھاری تہذہب کا مرکز یہاں رہا ہے اور اس سے پہلے یہاں کی مقامی ثقافت بھی منفرد تھی۔ جب بدھ مت اُبھرا، تو اس خطے کی اشرافیہ […]
اہلِ بحرین ووٹ دیتے وقت یہ یاد رکھیں!

قارئین! اس میں اَب ابہام نہیں کہ تحصیلِ بحرین پورے ضلع سوات کے رقبے کا 60 فی صد ہے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 3 پورے ضلع سوات کے رقبے کا 70 فی صد بنتی ہے۔ اس میں بھی ابہام نہیں رہا کہ تحصیلِ بحرین (مدین، بحرین اور کالام کی وادیاں اور گاؤں) […]
لاؤڈ سپیکر والی نفسیات

آپ نے مشاہدہ کیا ہوگا کہ گرمیوں میں اکثر کئی مہمان یہاں (بحرین، سوات) آتے ہیں، تو اپنی گاڑی کے اوپر ایک بڑا لاؤڈسپیکر رکھ کر آتے ہیں۔ اُس کے ذریعے اونچی آواز میں موسیقی لگاتے ہیں، جو ایسی سماعت خراش ہوتی ہے کہ اس گاڑی کے شیشے توڑنے کو جی چاہتا ہے۔ زبیر توروالی […]
بحرین سوات میں علمائے کرام کی سادگی مہم

سوات کوہستان کے علاقہ بحرین میں ان دنوں ایک سادگی مہم بہت منظم انداز سے چل رہی ہے۔ اس مہم کی قیادت علاقے کے نوجوان علمائے کرام کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد عوام کو غمی خوشی کے مواقع پر غیر ضروری رسومات ترک کرنے اور مسنون سادہ طریقے اپنانے کے لیے انھیں آمادہ کرنا […]
زبان کو کیسے نظر انداز کیا جاتا ہے؟

آیندہ ڈیجیٹل مردم شماری 2023ء کے فارم نمبر 2 میں جنس، عمر، مذہب، ازدواجی زندگی، قومیت اور ’’مادری زبان‘‘ کے بارے میں بنیادی سوالات شامل ہیں۔ اس فارم کے مطابق اس مردم شماری میں 14 زبانوں کو مادری زبان کے طور پر شامل کیا گیا ہے ۔ ان زبانوں میں ’’اُردو‘‘، ’’پنجابی‘‘، ’’سندھی‘‘، ’’پشتو‘‘، ’’بلوچی‘‘، […]
نجاتِ دیدۂ و دل کی گھڑی نہیں آئی

تأ کھید سُلیمنیک سی چھلے ھئی کیدی آرا چپٹ پن دے یدے مھیئے چونجو نہ لشا (ترجمہ): ’’تم نے کب سُلیمینک کی طرح چٹانوں کو چیرا ہے، اک ہم وار راستے سے آکر میرے سامنے مت اترا۔‘‘ بحرین کے نئے تھانے کے بالکل سامنے دریا کی مشرق کی جانب ایک چٹان ہے، جو دریا سے […]
وہ توروالی صنعت جو معدوم ہوگئی

ایک صفحہ اریل سٹئین (Aurel Stein) کی کتاب "On Alexander’s Track to Indus” یعنی ’’دریائے سندھ تک سکندر اعظم کے راستے پر‘‘ سے لیتے ہیں۔ یہ سفر انھوں نے 1925ء میں کیا تھا۔ اس صفحے اور اس سے اگلے صفحوں کی رُو سے یہاں توروال میں اونی کمبل بنائے جاتے تھے جو کہ پورے ہندوستان […]