ہائیکو (Haiku)

Blogger Muazzam Ali

تحریر: معظم علی ہائیکو (Haiku) کو سمجھنے کے لیے پہلے نیچے دی گئی تفصیل کو بہ غور پڑھیں۔ مَیں اُمید کرتا ہوں کہ سمجھنے کے ساتھ معلومات میں اضافہ بھی ہوگا۔ اس کے بعد تعریف اور مثالیں بھی درج ہیں۔اتفاق سے اُردو کی اپنی کوئی صنفِ سخن نہیں۔ سبھی اصناف باہر سے آئی ہیں…… مگر […]

خلیل جبران کی نظم "Fear” کا اُردو ترجمہ

Wasim Malik

کہتے ہیں، سمندر کی وسعتوں میں اُترنے سے پہلےدریا کے دِل میں اِک ہلچل سی مچتی ہےایک خوف انگڑائی لیتا ہےوہ پلٹ کر اُن گزرگاہوں کو دیکھتا ہےجو اُسے پہاڑوں کے دامنجنگلوں کی تاریکیوںاور بستیوں کے بیچوں بیچخمیدہ راہوں سے گزار کریہاں تک لے آئی ہیںوہ اُن چوٹیوں کو تکتا ہےجہاں سے ہو کر وہ […]

قراۃ العین طاہرہ کی فارسی غزل مع اُردو ترجمہ

Ahmad Bilal

انتخاب: احمد بلالگربتو افتدم نظر چہرہ بہ چہرہ روبروشرح وہم غم تورا نکتہ بہ نکتہ، مو بہ مویعنی، اگر مجھے تیرے رو بہ رو ہونے اور آمنے سامنے آنے کا موقع ملے، تو مَیں تیرا غم نکتہ بہ نکتہ اور ہو بہ ہو بیان کروں۔از پئے دیدن رخت، ہمچو صبا فتادہ اَمخانہ بہ خانہ، در […]

نوخیز شاعر ’’فیصل نذیر انمولؔ‘‘

Blogger Rafi Sehrai

بڑی اور مشہور شخصیت کی اولاد ہونا جہاں باعثِ فخر اور باعثِ اعزاز و عزت ہے، وہیں پر یہ بات کسی امتحان سے کم بھی نہیں ہوتی۔ جسٹس جاوید اقبال چیف جسٹس ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے اپنی وہ شناخت نہ بناسکے، جو شناخت اُنھیں علامہ اقبال کا بیٹا ہونے […]

کوک سٹوڈیو میں توروالی صنف ’’ژو‘‘ کی پذیرائی

Blogger Zubair Torwali

اس نغمے میں توروالی و کو دو بار گایا گیا ہے۔ نظام توروالی جس کا تعلق رامیٹ سے ہے، نے ’’ژو‘‘ کو گایا ہے۔ اس کے ساتھ دو خواتین پھر توروالی کی اسی ’’لے‘‘ (tune) پر کافی حد تک مناسب طور پر اُردو گانا گاتی ہیں۔ ایک کا نام زیب بنگش اور دوسری کا نام […]

امیر خسرو کے چند فارسی نعتیہ اشعار مع ترجمہ

www.lafzuna.com

اے چہرۂ زیبائے تو رشک بتانِ آزری ہر چند وصفت می کنم درحسن ِزاں زیبا تری (ترجمہ): اے کہ تیرا چہرہ بتانِ آزری (آزر کے بنائے ہوئے پتھر کے حسین مجسمے، مراد، حسین ترین صورت) کے لیے ناقابلِ رشک ہے۔ تیری جتنی بھی تعریف کروں، تو اُس سے بڑھ کر حسین ہے۔ آفاقہا گردیدہ ام […]

صنعتِ خیفا

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

ابو الاعجاز حفیظ صدیقی اپنی مشہور تالیف ’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ (مطبوعہ ’’اُسلوب‘‘ لاہور، اشاعتِ اول، مئی 2015ء، صفحہ 221) میں صنعتِ خیفا کے بارے میں کچھ یوں رقم طراز ہیں: ’’کلام میں اس امر کا التزام کرنا کہ علی الترتیب ایک کلمے کے تمام حروف غیر منقوطہ ہوں اور ایک کلمے کے تمام حروف […]

عمر خیام کی وہ رباعی جسے ہر شاعر نے اپنا رنگ دیا

Blogger Ahmad Ali Shah Mashal

قارئین، عرصہ پہلے عمر خیام نے ایک رباعی کیا لکھی کہ پوری دنیا اس کی دیوانی بن گئی۔ سرِ دست رباعی ملاحظہ ہو: آمد سحرے ندا از مے خانۂ ما کائے رندِ خراباتی و دیوانۂ ما برخیز کہ پر کنیم پیمانہ زمے زاں پیش کہ پر کنند پیمانۂ ما اس کا پشتو ترجمہ کاکاجی صنوبر […]

غلام ہمدانی مصحفیؔ

Neelam Afzal Khan

تحریر: نیلم خان افضل (اوکاڑہ) جمیل جالبی نے ’’تاریخِ ادب اُردو‘‘ جیسی ضخیم و مستند کتاب تحریر کی جس میں مصحفیؔ کی سوانح اور اُن کے کلام خاص طور پر اُن کی غزلیہ رنگ کے انتخاب کو تفصیلاً قلم بند کیا ہے۔ جمیل جالبی، مصحفیؔ کی غزل کو تین دائروں تک محدود رکھتے ہیں جن […]

گھاس کی پتیاں (تبصرہ)

Aqsa Sarfaraz

تحریر: اقصیٰ گیلانی  والٹ وٹمن 1819ء میں امریکی شہر نیویارک کے ایک غریب مستری کے گھر پیدا ہوا۔ 9 بہن بھائیوں میں اُس کا دوسرا نمبر تھا۔ وہ صرف چار پانچ برس ہی سکول جا پایا اور فقط 11 برس کی عمر میں تعلیم چھوڑ کر پہلے باپ کے ساتھ مزدوری کرنے لگا اور پھر […]

کچھ امجد خاں تجوانہ کے بارے میں

Blogger Khalid Hussain

مَیں زندگی کے حسیں ضابطے میں ہوں درود پڑھ رہا ہوں خدا سے رابطے میں ہوں امجد خاں تجوانہ ایک اُبھرتے ہوئے نوجوان شاعر، بورے والا ٹریکرز کلب کے ایک اہم ممبر اور بہترین ٹریکر ہیں۔ وہ بورے والا شہر کی اُن چنیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی محنتِ شاقہ، آپسی میل […]

کچھ ہسپانوی شاعر "فیڈریکو گارشیا لورکا” کے بارے میں

Blogger Zahid Hassan

تحریر: زاہد حسن  فیڈریکو گارشیا لورکا (Federico García Lorca) کی ایک نظم ہے: مجھے لگا جیسے اُنھوں نے مجھے قتل کر دیا ہے اُنھوں نے مجھے چائے خانوں، قبرستانوں اور گرجوں میں تلاش کیا اُنھوں نے مجھے گوداموں اور الماریوں میں ڈھونڈا اُنھوں نے تین مردوں کو لوٹ لیا اُن کے سونے کے دانت اُتار […]

27 نومبر، ہری ونش رائے بچن کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق ہری ونش رائے بچن (Harivansh Rai Bachchan)، ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے والد، 27 نومبر 1907ء کو اُتر پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اعلا تعلیم اِلہ آباد یونیورسٹی اور بنارس ہندو یونیورسٹی سے حاصل کی۔ بچن جی سنہ 1940ء میں کیمبرج یونیورسٹی […]

خوشبو، رنگوں اور روشنیوں کی شاعرہ: پروین شاکر

پروین شاکر کا نام لیا جائے، تو چاروں طرف عطر بیز خوش بو کا احساس ہوتا ہے۔ روشنیوں اور رنگوں کی قوسِ قُزح آنکھوں کے سامنے دل فریب نظارہ بناتی آموجود ہوتی ہے۔ وہ محبت کا استعارہ تھی۔ ہم دردی اور حساسیت کا مجسمہ تھی۔ چاند، خواب، موسم، پھول، خوش بو اور رات کی شاعرہ […]

17 نومبر، امید فاضلی کا یومِ پیدایش

Ummeed Fazli

وکی پیڈیا کے مطابق امید فاضلی (Ummeed Fazli)، نام ور شاعراور مرثیہ نگار، 17 نومبر 1923ء کو ڈبائی، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام سید محمد فاروق حسن فاضلی تھا۔ ڈبائی سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میرٹھ گئے جہاں سے میٹرک کیا۔ ازاں بعد علی گڑھ محمڈن کالج اور یونیورسٹی سے گریجویشن […]

احمد راہیؔ، شخصیت و فن

Blogger Rafi Sehrai

احمد راہیؔ پنجابی زبان کا مان تھے۔ پنجابی شاعری کو اُن پر مان تھا۔ تقسیمِ برصغیر سے پہلے نئی پنجابی نظم کے پہلے شاعر شریف کنجاہیؔ تھے جب کہ تقسیم کے بعد نئی پنجابی نظم کے پہلے شاعر احمد راہیؔ تھے۔ احمد راہی 12 نومبر 1923 ء کو امرتسر کے ایک کشمیری خاندان میں خواجہ […]

نظم ’’راکھ کی جنمی، سگریٹ کی بیٹی‘‘ کی شاعرہ

تحریر: ارسل بلوچ بیٹی کی جیت کیسی لگتی ہے؟ یہ تو وہی جانیں جنھیں یہ خوشی ملتی ہے۔ گذشتہ دنوں یہ خوشی ہمارے یارِ غار، عاصم علی شاہ کے حصے میں آئی اور اس کے صدقے اپنا دل بھی خوشی سے بھرگیا۔ کچھ عرصہ قبل مَیں نے اُس کی ایک نظم ترجمہ کی تھی جو […]

ایک عرب شاعر کی لازوال نظم کا ترجمہ

ترجمہ: محمد شہزاد ادب ہمیشہ انسان کو ہمت اور حوصلہ عطا کرتا ہے۔ زمانۂ عسرت کا خوب صورت نعم البدل عرب شاعر نے نظم کی صورت میں عرض کیا ہے، اہلِ ذوق کی نظر ۔ لیس شرطا أن یکون الرزق مالا قد یکون الرزق خلقا أو جمالا (ترجمہ) رزق کے لیے مال کا ہونا شرط […]

کون سا اقبالؔ…… سرکاری، مذہبی یا لبرل؟

علامہ محمد اقبال کو پاکستان کے دونوں طبقات (مذہبی اور لبرل) کے نمایندے ان کے دس پندرہ اشعار یاد کرکے اُن کی بنیاد پر ’’کٹر ملا‘‘ قرار دیتے ہیں۔ جہاں مذہبی طبقہ اس ’’سرکاری اقبال‘‘ کو اُن چند اشعار کی اپنے سیاق و سباق میں رکھ کر تشریح کرکے کٹر مذہبی قرار دیتا ہے، تو […]