صدر کو قبل از وقت عہدے سے کیسے ہٹایا جاسکتا ہے؟

آئینِ پاکستان میں صدرِ مملکت کو عہدے سے ہٹانے کا طریقۂ کار وضع کیا گیا ہے، جس کے مطابق صدر اگر کوئی غیر آئینی اقدام کرے، تو ان کو عہدے کی آئینی مدت پوری ہونے سے قبل مواخذے کے ذریعے ہٹایا جا سکتا ہے۔ اختر حسین ابدالی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے […]
تفہیم کے اُصول اور طریقۂ کار

تفہیم کا لفظ فہم سے نکلا ہے جس کے لفظی معنی ہیں ’’آگاہی‘‘، ’’علم میں آنا‘‘ وغیرہ۔ عبارت کو سمجھ کر دیے گئے سوالات کے جو ابات تحریر کر نے کا نا م ’’تفہیم نگاری ‘‘ہے۔ اصطلاح میں کسی عبارت یا مضمون کے متن یا نفسِ مضمون کو سمجھنا ’’تفہیم ‘‘ کہلاتا ہے۔ تفہیم کے […]
دھوبی کا کتانہ گھر کا نہ گھاٹ کا (کہاوت کا پس منظر)

دنیا کی تمام زبانوں میں جو ضرب الامثال، مہاورات وغیرہ رائج ہیں، ان کے پس منظر میں کوئی نہ کوئی واقعہ یا حادثہ ہوا ہوتا ہے۔ ہمارے کالم کا عنوان بھی ایک مخصوص کہاوت ہے جو قارئین کی دلچسپی اور معلومات میں اضافے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ کسی شہر کے […]
سفرنامہ ’’سفرِ عشق و جنوں‘‘ (تبصرہ)

یہ مشک بار تحفۂ کتاب مجھے ماضی کی یادوں کی بارات تک لے گیا۔ آج کل زندگی جمود کا شکار ہے، مگر یہ شاعرانہ نثر پردازی، جادوئی قصہ گوئی، بلا کم و کاست واقعہ نگاری، افسانوی رنگ، سلیس محاورہ بندی، سحر انگیز محسوسات، جزیات نگاری، مِزاح نگاری اور بے باکی کا مرقع کتاب مجھے پھر […]
شجاعت علی راہیؔ کی نئی تصانیف

استادِ محترم شجاعت علی راہیؔ صاحب نظم اور نثر کی مختلف اصناف پر قلم بہ دست رہتے ہیں۔ وہ آج کل بچوں کے تخلیقی اور تحقیقی ادب کے حوالے سے غیرمعمولی کام کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی تین کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں ایک ناولٹ ’’نیکیوں کی برسات‘‘، حمدیہ کلام کا […]
امیری، غریبی اور جذبات

میری پرورش قبائلی ثقافت میں ہوئی، لیکن مجھے مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بہت قریب سے جاننے کو ملا اور سائنس، سائیکالوجی، فلسفہ اور سائیکو تھراپی کو پڑھنے اور سمجھنے کا موقع بھی ملا۔ میرے اب تک کے متنوع (Diverse) سفر نے مجھے اپنی ذات اور مختلف طبقوں کے رہن سہن اور […]
16 فروری، دانش تیمور کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق دانش تیمور (Danish Taimoor) مشہور پاکستانی اداکار اور ماڈل، 16 فروری 1983ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ کیریئر کا آغاز 2005ء میں کیا۔’’مسٹری سیریز‘‘ (دو سال بعد ، ڈریکولا) میں نمودار ہوئے۔ دونوں ہی قسطوں کی ہدایت کاری عمران کھوکھر نے دی تھی اور یہ انڈس وژن پر نشر کی گئی […]
ڈیجیٹل فراڈیے

آج کل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال اس قدر عام ہو گیا ہے کہ اَن پڑھ حضرات بھی اپنے پاس نہ صرف ٹچ موبائل یا آئی فون رکھتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے بھی بخوبی واقف ہیں۔ فیس بُک اور واٹس اَپ موجودہ دور میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز بن گئی […]
ہمارا قومی رویہ

ہمارا قومی رویہ کیا ہے اور دنیا کی دوسری اقوام کا کیا؟ اس کو سمجھنے کے لیے ہم آج تین مثالیں دینا چاہتے ہیں جو حیوانات کی فطرت سے کشید کی گئی ہیں۔ ٭ مینڈک:۔ سپین کے ماہرین نے ایک تجربہ کیا۔ انھوں نے پانی کا ایک ٹب لیا اور اس میں مینڈک کو چھوڑ […]
امجد اسلام امجدؔ، تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

اللہ تعالا نے دنیا بھی کیا چیز بنائی ہے۔ انسان کو مٹی سے پیدا کرکے پھر اسی مٹی میں ملا دیا جاتا ہے۔ لوگ دنیا میں آکر کوئی گم نامی کی زندگی گزار جاتا ہے، تو کوئی اپنا نام پیدا کرجاتا ہے۔ دنیا میں اتنے سٹیج بنے ہوئے ہیں کہ ہر سٹیج کا اداکار اپنے […]
روداد نویسی

’’روداد‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں ماجرا، احوال، کیفیت، واقعہ سرگذشت وغیرہ۔ کسی جلسے یا ادارے وغیرہ کی کارروائی اور تجاویز یا فیصلوں کی پوری کیفیت اور رپورٹ کو بھی ’’روداد‘‘ کہتے ہیں۔ اسے انگریزی زبان میں ’’رپورٹ‘‘ (Report) کہتے ہیں۔ اصطلاح میں اس سے مراد کسی تقریب، میلے، جلسے […]
10 فروری، امجد اسلام امجدؔ کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق امجد اسلام امجدؔ (Amjad Islam Amjad) مشہور شاعر، ڈراما نگار اور گیت نگار، 10 فروری 2023ء کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ 4 اگست 1944ء کو لاہور میں پید اہوئے۔ 50 سال پر محیط کیریئر میں چالیس سے زائد کتب تصنیف کیں۔ ادبی کام اور ٹی وی […]
عابد بیگ کی کتاب ’’قومی ترانہ، فارسی یا اُردو‘‘ (تبصرہ)

عابد بیگ صاحب سے میرا پہلا تعارف اُن کی شان دار آواز کے ذریعے ہوا۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ وہ سہیل ضرار صاحب کے حلقۂ احباب میں شامل ہیں، تو ملاقات کی خواہش ہوئی۔ چند ماہ پہلے ساؤتھمپٹن کے مشاعرے میں اُن سے پہلی بار ملا تو طبیعت سرشار ہوگئی۔ عابد بیگ صاحب کی […]
عمران خان کی پے در پے غلطیاں اور قسمت کا ساتھ

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کا حکم معطل کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ایم این ایز نے لاہور ہائی کورٹ میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ان کے استعفے منظور کیے جانے کے اقدام کو […]
شعر جو میر انیسؔ نے اپنی زوجہ کی مدد سے مکمل کیا

میر انیسؔ کی نسبت یہ روایت لکھنؤ میں مشہور ہے کہ ایک مرتبہ مرثیے میں شیریں کی زبانی یہ دعائیہ مصرع کَہ چکے تھے یا رب! رسولِ پاکؐ کی کھیتی ہری رہے دوسرے مصرعے کی فکر میں تھے۔ جیسا جی چاہتا تھا، ویسا برجستہ مصرع نہ ہوتا تھا۔ اسی اثنا میں میر نفیسؔ کی والدہ […]
دھوکا

عموماً ’’دھوکا‘‘ (ہندی، اسمِ مذکر) کا اِملا ’’دھوکہ‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’نور اللغات‘‘، ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’آئینۂ اُردو لغت‘‘، ’’فرہنگِ اثر (حصۂ سوم)‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘، ’’حسن اللغات (جامع)‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’جدید اُردو لغت (طلبہ کے لیے)‘‘، ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘ اور ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘ کے مطابق صحیح اِملا ’’دھوکا‘‘ ہے جب کہ اس کے […]
21 اہم کتابوں کے تبصروں پر مشتمل کتاب ’’حاشیۂ خیال‘‘

نصرت نسیم کا ادب میں اچانک ورود اور پے درپے کئی کتابوں کی اشاعت نے انھیں ادبی حلقوں میں غیر معمولی شہرت سے نوازا ہے۔ نصرت آپا کی پہلی کتاب ’’کہکشاں ہے یہ مرے خوابوں کی‘‘ مختلف موضوعات پر مشتمل متنوع مضامین کا مجموعہ ہے جس میں انھوں نے مختلف ادبی رنگوں کی ایک کہکشاں […]
لہو لہو کشمیر

کشمیر در حقیقت تقسیمِ ہند کا ایسا حل طلب مسئلہ ہے جو کہ بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی، ظلم و ناانصافی، انسانی حقوق کے علم برداروں کی عدم توجہی اور اقوامِ عالم کی چشم پوشی کے باعث تاحال حل نہیں ہوسکا…… جس پر کشمیری مسلمانوں نے جد و جہدِ آزادی اور اپنے حقِ خود ارادیت […]
اسمبلیوں کی مدت بارے میرا تجزیہ

کچھ دن قبل مَیں نے روزنامہ آزادی میں ایک خبر بریک کی تھی کہ جس کو ادارے نے احتیاطاً تجزیے کے طور پر شائع کیا تھا۔ اس خبر یا تجزیے کا بنیادی ’’کرکس‘‘ یہ تھا کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی…… اور اس پرنہ صرف تمام سیاسی قیادت بلکہ کچھ اہم اداروں اور اشخاص کے […]
بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ تحریکِ انصاف کا ظلم

ہم نے سیاسی بصیر.ت اور ادراک رکھنے والے سیاسی قائدین سے سنا ہے کہ کسی بھی جمہوری ملک میں بلدیاتی ادارے نرسری کا کام سرانجام دیتے ہیں۔ اِ ن بلدیاتی اداروں میں کام کرنے کے بعد کوئی بھی سیاسی ورکر کندن بن کر ایک عوامی لیڈر بن کر اُبھرتا ہے۔ اِنھی بلدیاتی اداروں میں رہ […]
مشہورِ زمانہ ناول ’’اینمل فارم‘‘ (تبصرہ)

تحریر: انیس رئیس انسان اور جانور جنم جنم کے ساتھی ہونے کے باوجودکہیں ایک دوسرے کے رقیب نظر آتے ہیں، تو کہیں ان دونوں کی ایک دوسرے سے دشمنی جان لیوا حد تک خطرناک ہوجاتی ہے۔ ایک طرف اشرف المخلوقات کا عقیدہ انسان کو دیگر تمام چرندوں، پرندوں اور خزندوں سے برتر قرار دیتا ہے، […]