وکی پیڈیا کے مطابق دانش تیمور (Danish Taimoor) مشہور پاکستانی اداکار اور ماڈل، 16 فروری 1983ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
کیریئر کا آغاز 2005ء میں کیا۔’’مسٹری سیریز‘‘ (دو سال بعد ، ڈریکولا) میں نمودار ہوئے۔ دونوں ہی قسطوں کی ہدایت کاری عمران کھوکھر نے دی تھی اور یہ انڈس وژن پر نشر کی گئی تھی۔
دانش پاکستان میں اُردو ڈراما سیریز اور ٹیلی فلموں میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں۔ قابلِ ذکر ڈراموں میں حسینہ معین کی ’’میری بہن مایا‘‘ ، ’’من چلے‘‘ ، ’’جب ہم ویڈ‘‘ ، ’’شرط‘‘ ، ’’ساری بھول ہماری تھی‘‘ ، ’’ایک پل‘‘ اور مہرین جبار کی ’’رہائی‘‘ شامل ہیں۔ مارچ 2015ء میں یاسر جسوال کی ہدایت کاری میں ’’جلیبی‘‘ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا ۔