مکہ کے مقدس مقامات

مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر بے شمار تاریخی نشانیاں موجود ہیں، مگر کچھ یادگاریں ایسی ہیں جو نہ صرف اپنی شان دار تعمیر، بل کہ اپنی خدمتِ خلق کی وجہ سے بھی زندہ رہتی ہیں۔’’عین زبیدہ‘‘ انھی میں سے ایک ہے، جو زبیدہ بنت جعفر کی فراخ دلی، ذہانت اور بلند سوچ کا ثبوت […]
نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی گھاٹے کا سودا

سردی میں گرم اور گرمی میں سرد کمروں میں بیٹھ کر بے مقصد منصوبے اور بے فائدہ پالیسیاں بنانا پاکستان جیسی ریاست میں بالکل انوکھی بات نہیں۔ منصوبے اور پالیسیاں بناتے وقت عوام کو ایسے سبز باغ دکھائے جاتے ہیں کہ سننے والوں کا دل مچلنے لگتا ہے کہ کب منصوبے کا آغاز ہوگا اور […]
نسلی امتیاز اور شناختی بحران

گذشتہ کئی دنوں سے کئی لوگ مجھے ایک ویڈیو کلپ بھیج رہے ہیں، جس میں غالباً شیناکی کوہستان کا ایک بندہ اپنے کوہستانیوں کو ’’قریش‘‘ کہتا ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس بندے کے آبا و اجداد کب مکہ سے تشریف لائے ہیں؟ تاہم اتنا معلوم ہے کہ پورے شمال میں کئی لوگ خود کو […]
ہوائی سفر میں میزبان خاتون پر تشدد

ہوائی سفر کے دوران میں نظم و ضبط اور باہمی عزت ایک بنیادی اُصول ہے، جس پر ہر مسافر کو عمل کرنا چاہیے…… لیکن افسوس ناک طور پر، کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 540 میں جو کچھ ہوا، اُس نے نہ صرف اس اُصول کو پاؤں تلے روند ڈالا، […]
رمضان نشریات کے نام پر بے ہودگی

پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی بہ دولت جہاں تفریح اور معلوماتِ عامہ میں اضافہ ہوا، وہیں پر شوبزنس کے ہر شعبے میں سرکاری ٹی وی چینل کی اجارہ داری کا خاتمہ بھی دیکھنے کو ملا۔سیانے کہتے ہیں کہ ہر شے کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔ اس سنہری کہاوت کے عین مطابق پاکستانی پرائیویٹ […]
بلغم اور کھانسی ہرگز بیماری نہیں

اکثر لوگ بلغم اور کھانسی کو بیماری سمجھ کر ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں…… لیکن حقیقت میں یہ دونوں ہمارے جسم کے محافظ ہیں۔ یہ جراثیم اور آلودگی کو جکڑ کر جسم سے باہر نکالنے کا کام کرتے ہیں۔بلغم اور کھانسی کو دو ایسے چوکی دار سمجھ لیں، جو چوروں کو پکڑ کر جسم […]
مہذب ’’ایپ‘‘ کا غیر مہذب استعمال

میرے ’’واٹس ایپ‘‘ نمبر پر اتنے گروپ ہیں کہ جنھیں صرف دیکھنے کے لیے لمبا وقت چاہیے ہوتا ہے۔ پڑھنے اور سننے تو دور کی بات ہے۔’’واٹس ایپ‘‘ یا سمارٹ فون جو ایک مہذب ذریعۂ مواصلات ہے، اسے ہمارے لوگوں نے انتہائی غیر مہذب صورت دی ہوئی ہے۔ اس کے ذریعے ہر شخص فون اپنی […]
بھکاری مافیا: پاکستان کی ساکھ داو پر

پاکستان میں بھکاری مافیا ایک سنجیدہ مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جو نہ صرف ملک کے اندر بل کہ بیرونِ ممالک بھی پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ معاشی بدحالی، بے روزگاری اور منظم گینگوں کے ہاتھوں مجبور افراد خلیجی ممالک کا رُخ کرتے ہیں اور وہاں مختلف طریقوں سے بھیک مانگ کر […]
پاکستان: دہشت گردی اور سیاسی بحران

کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ کیوں کہ ریاستی اداروں کے بہ قول ملک کو ’’فتنہ الخوارج‘‘ کی طرز کی دہشت گردی نے جکڑ لیا ہے۔ دہشت گردی کے متعدد واقعات، خاص طور پر خیبر پختونخوا، سابقہ فاٹا، بلوچستان اور پورے ملک میں پھیل چکے ہیں۔ ’’بلوچ لبریشن آرمی‘‘ (بی ایل اے) نے تشدد میں اضافہ […]
خوش بو، الرجی اور پھیپڑے

ہم خوش بو کو اپنی ناک میں موجود "Olfactory Receptors” کے ذریعے محسوس کرتے ہیں۔ جب ہم کوئی خوش بو سونگھتے ہیں، تو اس کے ذرات ہوا میں سے ناک میں داخل ہوتے ہیں اور ان ’’ریسپٹرز‘‘ سے چپکتے ہیں۔ یہ ’’ریسپٹرز‘‘ دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں، جس سے ہمیں خوش بو کا احساس ہوتا […]
طلحہ الیاس اور ثاقب اکرام کا کارنامہ

خوش آیند بات ہے کہ پاکستان کی ایک نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ ’’طلحہ الیاس‘‘ اور ’’ثاقب اکرام‘‘ نے نہایت منفرد اور کارآمد خصوصیات والا ایسا ہیلمٹ تیار کیا ہے، جو حادثے کی صورت میں فوری طور پر ایمبولینس کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی حادثے اور جائے وقوعہ کی اطلاع کرسکتا […]
پاک افغان تجارت: اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات ہمیشہ سے اتار چڑھاو کا شکار رہے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں سفارتی کشیدگی، سیکورٹی خدشات اور پالیسیوں میں عدمِ تسلسل نے انھیں بری طرح متاثر کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم، جو کبھی ڈھائی ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا تھا، اب گھٹ کر ڈیڑھ ارب […]
متحرک شخصیات و علما اور بیداری کی جد و جہد

دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ ہر وہ فرد جو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہوا، وہ ہمیشہ کسی نہ کسی شکل میں نشانے پر رہا۔ خواہ وہ سیاسی رہ نما ہو، سماجی کارکن ہو، صحافی ہو، یا عالم…… جو بھی عوام میں شعور بیدار کرتا ہے، اُسے خاموش کرانے کے لیے مختلف […]
سوات میں بڑھتی فضائی آلودگی اور وجوہات

بڑے شہروں میں رہنا یوں تو بے شمار فوائد کا باعث ہے۔ تمام جدید سہولیات یہاں رہنے والوں تک قابل رسائی ہوتی ہیں…… لیکن بڑے شہروں میں رہنے کے کئی نقصانات بھی ہیں، جن میں سرِفہرست ٹریفک کا اِزدحام اور اس سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی ہیں۔ ایک وقت تھا، جب سوات میں والی […]
جاپانی اور نازی جرمن فوج کا فرق

دوسری جنگِ عظیم کے دوران میں دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی:ایک طرف یورپی سامراجی طاقتیں، روس اور امریکہ تھیں۔دوسری طرف جرمنی، جاپان اور اٹلی جیسی طاقتیں تھیں۔پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد مختلف وجوہات نے 20 سال کے عرصے تک دوسری جنگ عظیم کا راستہ ہم وار کیا۔ ’’ٹریٹی آف ورسائلز‘‘ (Treaty […]
پی ٹی آئی سوات، موروثیت عروج پر

کل سوشل میڈیا پر چند افراد، جو خود کو صحافی سمجھتے ہیں، کی جانب سے ایک پوسٹ دیکھی، جس میں دعوا کیا گیا تھا کہ تحریکِ انصاف یوتھ نے موجودہ مئیر، شاہد علی کو ضلع سوات کا صدر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ دیکھ کر حیرت ہوئی، کیوں کہ مَیں خود پی ٹی آئی کے […]
مکہ تا طائف: ایک تاریخی و روحانی سفر

یہ سفر صرف ایک راستے کی مسافت نہیں تھا، بل کہ یہ تاریخ کے اوراق میں جھانکنے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکالیف کو محسوس کرنے، اور اُس سرزمین کے مقدر میں لکھے گئے انعامات کو سمجھنے کا موقع تھا۔طائف، جو مکہ کے جلال اور گرمی سے ہٹ کر ٹھنڈے موسم […]
سانحۂ جعفر ایکسپریس

سانحۂ جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ واقعہ جتنا دل خراش تھا، وہیں پر یہ اَن مٹ تکلیف دہ نقوش بھی چھوڑ گیا۔ایک طرف وفاقی اور بلوچستان حکومتیں پاکستانی مسلح افواج کی وساطت سے تمام تر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے دہشت گردوں کے ہاتھوں مغوی نہتے پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروانے کے لیے آپریشن میں مصروفِ […]
چھینک: ایک پیچیدہ عمل

چھینکنا ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں جسم کے کئی حصے شامل ہوتے ہیں۔ یہ عمل اُس وقت شروع ہوتا ہے، جب ناک یا گلے میں کوئی چیز جلن پیدا کرتی ہے۔ یہ جلن الرجی، دھول یا کسی وائرس یا بیکٹیریا کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔جلن محسوس ہونے پر، دماغ ناک اور گلے کے پٹھوں […]
کوانٹم فزکس اور کائنات کا راز

اس وقت سائنس دان دو اہم سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے دن رات تحقیق میں مصروف ہیں کہ ہماری کائنات کی آخری حد کیا ہے…… یعنی، یہ کائنات کتنی وسیع ہے؟دوسراسوال، مادے کا سب سے چھوٹا بنیادی عنصر کیا ہے، جو اس کی آخری حد ہو؟پہلے سوال کے بارے میں فی الحال علم […]
ڈاکوؤں کی واردات کے بدلتے طریقے

وقت کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں نے بھی اپنی واردات کے طریقے تبدیل کرلیے ہیں۔ پہلے صرف رات کے اندھیرے میں ڈاکے ڈالے جاتے تھے۔ جس گھر میں واردات کرنے جانا ہوتا، وہاں جانے سے پہلے مکمل منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔ اگر کسی بڑے زمین دار یا چوہدری کے گھر ڈاکا ڈالنا ہوتا، تو اس […]