کیا آپ اس آدمی کو جانتے ہیں؟
اگر نہیں جانتے تو چلیے ہم بتا دیتے ہیں کہ یہ دنیا کا لمبا ترین آدمی ہے۔
گینز بُک ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ’’سلطان کوسن‘‘ (Sultan Kosen) دنیا کے زندہ لوگوں میں سب سے لمبا آدمی ہے۔ سلطان کا قد 8 فٹ اور 2.8 انچ ہے۔
8 فروری 2011ء کو گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ نے ترکی کے شہر انقرہ میں سلطان کو دنیا کا لمبا ترین زندہ آدمی قرار دیا۔
گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق سلطان 10 دسمبر 1982ء کو ترکی میں پیدا ہوا جو ابھی تک زندہ ہے۔