14 فروری کو دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ متعارف کرائی گئی۔
وکی پیڈیا کے مطابق 14 فروری 2005ء کو دنیا بھر کی مقبول ترین ویب سائٹ ’’یو ٹیوب‘‘ (youtube.com) متعارف کرائی گئی۔
’’یو ٹیوب‘‘ پر اپنی ویڈیوز اَپ لوڈ کی جاسکتی ہیں اور دوسروں کی ویڈیوز بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق ’’یو ٹیوب‘‘ امریکی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے۔ اس کا ہیڈکوارٹر San Bruno (کیلی فورنیا) میں ہے۔ یہ سروس پے پال کے تین تنخواہ دار نوکروں Chad Hurley, Steve Chen اور جاوید کریم نے فروری 2005ء کو شروع کی۔