دنیا کی کتنی آبادی اب بھی فون کال سے محروم ہے؟ تحقیق

اگر آپ کے پاس موبائل فون ہے یا آپ کے گھر میں لینڈ لائن فون موجود ہے، تو مان لیں اور شکر ادا کیجیے کہ آپ دنیا کی آدھی آبادی سے بہتر ہیں۔ معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی ویب سائٹ "edidyouknow.com” نے حالیہ ایک عجیب و غریب تحقیق شائع کی ہے، جس کے مطابق اب بھی ہماری اس ترقی یافتہ دنیا میں رہائش پذیر لوگوں کی تقریباً آدھی آبادی ایسی ہے جنہوں نے زندگی بھر کبھی ایک بار بھی فون کال خود ملائی ہے اور نہ کبھی دوسروں ہی کی لی ہے۔