وکی پیڈیا کے مطابق مساٹوشی کوشیبا (Masatoshi Koshiba)، مشہور جاپانی طبیعیات دان، 19 ستمبر 1926ء کو آئی چی، جاپان میں پیدا ہوئے۔
پیشے کے لحاظ سے پروفیسر اور سائنس دان تھے۔ طبیعیات کے نوبل انعام سے نوازے گئے۔ یہ انعام 2002ء میں امریکی سائنس دان رئیمنڈ ڈیوس جے آر کے ساتھ ’’کوزمک نیوٹرینوس‘‘ پر کام کرنے کی وجہ سے حاصل کیا۔ اُسی سال یہ انعام امریکی سائنس دان رککارڈو گیاککونی کو بھی ملا۔
12 نومبر 2020ء کو ٹوکیو، جاپان میں انتقال کرگئے۔
