وکی پیڈیا کے مطابق نیلم منیر (Neelam Muneer) مشہور پاکستانی اداکارہ، 20 مارچ 1992ء کو سوات میں پیدا ہوئیں۔
گرچہ سوات میں پیدا ہوئیں مگر پلی بڑھیں کراچی میں۔ تین سال کی تھیں کہ والد انتقال کرگئے۔ والدہ نے نیلم منیر اور تین بہنوں کو اکیلے پالا۔ اسکول کے زمانے میں ہی نیلم نے ماڈلنگ شروع کر دی اور تعلیم نجی طور پر مکمل کی۔ بہترین پرفارمنس ٹی وی سیریز ’’دل موم کا دیا‘‘ (2018ء)میں ’’اُلفت‘‘ کے کردار میں دیکھنے میں آئی، جس پر لکس اسٹائل ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ حاصل کیا۔ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ (2017ء) سے آغاز کیا۔ اس کے بعد ’’رانگ نمبر 2‘‘ میں بھی کام کیا، دونوں فلمیں منافع بخش رہیں۔