مَیں نے چکرا کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے اپنے لیے (ضروری نہیں کہ یہ تین حصے آپ کے لیے بھی کارآمد ہوں۔) مَیں اس آرٹیکل میں اُن تین حصوں کی وضاحت کروں گی۔
٭ چکرا میڈی ٹیشن۔
٭ چکرا یوگا۔
٭ چکرا عمل (ایسا کوئی لفظ موجود نہیں۔ یہ مَیں نے خود سے ہی لکھا ہے۔)
ندا اسحاق کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: 
https://lafzuna.com/author/ishaq/
چکرا میڈی ٹیشن (Chakra Meditation):۔ میڈی ٹیشن آپ کے لاشعور (Subconscious) کو ٹرین کرتی ہے۔ آپ روز جب میڈی ٹیشن میں چکرا کے سات پوائنٹ کو تصور کرتے ہیں، تو اس کا اثر آپ کے لاشعور پر ہوتا ہے۔ اس میڈی ٹیشن میں ہم باکس کے طریقے سے سائنس (Box Breathing) لیتے ہیں۔ جس میں آپ چار سیکنڈ میں سانس اندر کی جانب (Inhale) لیتے ہیں۔ پھر چار سیکنڈ تک اسے روکے رکھتے ہیں اور پھر چار سیکنڈ میں سانس باہر کی جانب (Exhale) نکالتے ہیں۔ اس سانس لینے کے عمل کے دوران میں آپ نے چکرا پوائنٹ کو تصور کرنا ہے۔
٭ روٹ چکرا (Root Chakra):۔ آپ نے روٹ چکرا کے پوائنٹ کو تصور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مَیں محفوظ ہوں (I am safe, grounded)
٭ سیکرل چکرا (Sacral Chakra):۔ سیکرل چکرا کے پوائنٹ کو تصور کرتے ہوئے آپ نے کہنا ہے کہ مَیں محسوس کرتا ہوں (I feel)
٭ سولر پلیکسس چکرا (Solar Plexus Chakra):۔ سولر پلیکسس چکرا کے پوائنٹ کو تصور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مَیں کرتا ہوں/ کرسکتا ہوں (I Do)
٭ ہارٹ چکرا (Heart Chakra):۔ ہارٹ چکرا کے پوائنٹ کو تصور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مَیں محبت کرتا ہوں/ کرسکتا ہوں (I Love)
٭ تھروٹ چکرا (Throat Chakra):۔ تھروٹ چکرا کے پوائنٹ کو تصور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مَیں بولتا ہوں/ بول سکتا ہوں (I Speak)
٭ تیسری آنکھ کا چکرا (Third Eye Chakra):۔ تیسری آنکھ کے چکرا کو تصور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مَیں دیکھتا ہوں/ دیکھ سکتا ہوں (I See)
٭ کراؤن چکرا (Crown Chakra):۔ کراؤن چکرا کے پوائنٹ کو تصور کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مَیں جانتا ہوں (I Know)
٭ چکرا یوگا (Chakra Yoga):۔ چکرا یوگا سے منسلک آسن کی تصاویر وڈیو میں موجود ہیں۔ تصاویر کومنٹ سیکشن میں بھی موجود ہیں۔
٭ چکرا عمل (Chakra Action):۔ یہ والا پوائنٹ مَیں نے شامل کیا ہے۔ کیوں کہ صرف آنکھیں بند کرنے یا یوگا سے بات نہیں بنتی۔ آپ کو چکرا پوائنٹ سے منسلک چھوٹے چھوٹے عملی قدم بھی لینے ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کو سولر پلیکسس چکرا سے منسلک مسائل ہیں، آپ کی خود توقیری کم ہے، آپ تاخیر (Procrastination) سے کام لیتے ہیں اور اپنے عہد (Commitment) وقت پر پورے نہیں کرتے۔ کیوں کہ آپ کو انزائٹی (Anxiety) ہوتی ہے۔ آپ کو خود پر بھروسا نہیں (Self-doubt)، تو آپ کو میڈی ٹیشن اور یوگا کے ساتھ چھوٹے چھوٹے قدم لے کر عملی دنیا (Practical World) میں خود کو آزمانا ہوگا۔ کیوں کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ جو بھی ہیں جیسے بھی ہیں، اپنے آپ میں مکمل ہیں۔ آپ آگاہی حاصل کرکے کہ آپ کی انزائٹی…… بچپن کے ٹروما یا محدود نظریات کی وجہ سے ہے، میڈی ٹیشن اور یوگا سے اپنے ذہن کو تربیت دیتے ہوئے آہستہ آہستہ وہ کام کرنے کی راہ پر خود کو گام زن کرتے ہیں جو آپ نظر انداز کررہے ہیں اور جس کا منفی اثر آپ کے کیرئیر، رشتوں، آپ کی ذات اور دیگر جگہوں پر پڑ رہا ہے۔
یہ بات ضروری نہیں کہ یہ عمل میری طرح آپ کے لیے بھی کارآمد ہو۔
……………………………………
لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔