2004ء میں امریکہ میں مقیم 43 سالہ برطانوی ’’سیتا وائٹ‘‘ کی موت ہوئی تو برطابوی اخبار ’’دی مرر‘‘ اور امریکی اخبار ’’دی نیو یارک پوسٹ‘‘ نے لکھا کہ وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ’عمران خان کی گرل فرینڈ تھیں‘۔
رپورٹ کے مطابق سیتا کے ہاں بیٹی (ٹیریئن وائٹ) پیدا ہوئیں جن کے حوالے سے دعوا کیا گیا کہ وہ عمران خان کی بیٹی ہیں۔اخباری رپورٹس کے مطابق سیتا وائٹ کی موت کیلی فورنیا میں سانتا مونیکا کی یوگا کلاس کے دوران ہوئی تھی جو بیورلے ہلز میں ان کے شان دار مکان کے قریب واقع تھا۔
اخباری رپورٹس کے مطابق ان کی موت سے صرف چند ہفتے پہلے ہی انھیں 8 سال کی قانونی لڑائی کے بعد اپنے مرحوم باپ کی جائیداد سے ایک تصفیہ کے ذریعے 3 ملین ڈالر کی رقم ملی تھی۔
سیتا وائٹ ایک یوگا سٹوڈیو میں قدیم ورزشوں اور روحانی مشقوں کی تعلیم دیا کرتی تھیں۔
(بہ شکریہ بی بی سی اُردو سروس)
