وکی پیڈیا کے مطابق بہادر شاہ ظفرؔ (Bahadur Shah Zafar) مغلیہ سلطنت کے آخری چشم و چراغ، 24 اکتوبر 1775ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
پورا نام ’’ابوالمظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ غازی‘‘ تھا۔ سلسلۂ نسب 11ویں پشت میں شہنشاہ بابر سے ملتا ہے۔ خاندانِ مغلیہ کے آخری بادشاہ اور اُردو کے ایک بہترین و مایہ ناز شاعر تھے۔ ابراہیم ذوقؔ کے شاگرد تھے۔ ذوقؔ کی وفات کے بعد مرزا غالبؔ سے شاعری میں رہنمائی حاصل کرتے رہے۔ 1252 ہجری بمطابق 1837ء کو قلعہ دہلی میں ان کی تخت نشینی کی رسم ادا کی گئی۔
7 نومبر 1862ء کو رنگون میں انتقال کر گئے۔