’’صواب دید‘‘ (فارسی، اسمِ مونث) کا اِملا عام طور پر ’’ثواب دید‘‘ یا ’’ثوابدید‘‘ لکھا جاتا ہے۔
’’نوراللغات‘‘، ’’علمی اُردو لغت (متوسط)‘‘ اور ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید) کے مطابق دُرست اِملا ’’صواب دید‘‘ جب کہ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘ اور فرہنگِ عامرہ‘‘ کے مطابق ’’صواب دید‘‘ اور ’’صوابدید‘‘ دونوں دُرست اور ’’جدید اُردو لغت‘‘ کے مطابق صرف ’’صوابدید‘‘ ہے۔
’’صواب دید‘‘ کے معنی ’’صلاح‘‘، ’’تجویز‘‘، ’’مشورہ‘‘، ’’ تجویزِ دُرست‘‘ وغیرہ کے ہیں۔
کسی بھی فارغ وقت میں ’’ثوابدید‘‘ گوگل کرکے دیکھ لیں، تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ پاکستان کے چوٹی کے نشریاتی اداروں نے ’’صواب دید‘‘ کا اِملا ’’ثوابدید‘‘ درج کرکے ہم جیسوں کے لیے مشکل کھڑی کی ہے۔