شعر ناسخؔ کا اور نام غالبؔ کا

شیخ امام بخش ناسخؔ کا اک شعر ملاحظہ ہو:
زندگی زندہ دِلی کا ہے نام
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں!
(دیوانِ ناسخ، صفحہ نمبر 118)
عوام الناس مصرعِ اولیٰ یوں ادا کرتے ہیں، جو غلط ہے:
زندگی زندہ دِلی کا نام ہے
(یہ شعر کچھ لوگ غالبؔ کے کھاتے میں بھی ڈالتے ہیں، مدیر لفظونہ ڈاٹ کام)
(’’اردو کے ضرب المثل اشعار تحقیق کی روشنی میں‘‘ از (تحقیق و تالیف) محمد شمس الحق، مطبوعہ ’’فکشن ہاؤس‘‘، اشاعت چہارم 2020ء، صفحہ نمبر 176سے انتخاب)