ایک مشاعرے میں نریش کمار شاد نے اپنی باری پر جب حسبِ ذیل قطعہ پڑھا:
جو بھی عورت ہے ساز ہستی کا
بیش قیمت سا اک ترانہ ہے
ایک ہیرا ہے، خوبرو ہو اگر
نیک خو ہو، تو اِک خزانہ ہے
تو بیدی صاحب نے فرمایا : ’’یہ وہ خزانہ ہے جو گھر والوں کو اکثر دیوالیہ بنا دیا کرتا ہے۔‘‘
(شاہد حمید کی تالیف شاعروں اور ادیبوں کے لطیفے ، مطبوعہ بک کارنر، جہلم، پاکستان کے صفحہ نمبر 304 سے انتخاب)