ناولٹ (Novelette)

ناولٹ نثری صنفِ ادب ہے۔ یہ افسانے اور ناول کی درمیانی کڑی ہے۔ زندگی کے حقیقی منظر کو بے اختیار اور بے لاگ مگر تخلیقی بیان دینا ’’ناولٹ‘‘ کی ذمہ داری ہے۔
ناولٹ زندگی کے متعلقات کے بارے میں ناول کی نسبت اختصار و ایما سے کام لیتا ہے۔
اردو میں ناولٹ نگاری کے تجربے ہوئے لیکن حقیقت میں انگریزی مصنفین نے اسے کمال بخشا۔ ڈاکٹر وزیر آغا نے تھامس اُذّل کے ناولٹ پر بحث کے دوران میں اشکالی وضاحت کے تجزیے کے بعد لکھا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ اس ناولٹ کو ایک مختصر ناول کا نام ہی دے سکتے ہیں۔
(پروفیسر انور جمال کی تصنیف ادبی اصطلاحات مطبوعہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن، اشاعتِ چہارم، مارچ 2017ء، صفحہ نمبر 170 سے انتخاب)