’’نفسیات (Psychology) ایسا علم ہے جو فرد کے کردار کا سائنسی مطالعہ اس کے ماحول میں کرے۔‘‘
نفسیات میں فرد کا مطالعہ بحیثیت فرد کے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جب کہ عمرانیات میں معاشرتی اور گروہی زندگی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
فعلیات (Physiology) میں بھی موضوع فرد ہے لیکن ’’فعلیات‘‘ اعضا کے الگ الگ وظائف کا مطالعہ کرتی ہے جب کہ ’’نفسیات‘‘ میں فرد کا مطالعہ ایک اکائی کی حیثیت سے کیا جاتا ہے۔
(’’ادبی اصطلاحات کا تعارف‘‘ از ابوالاعجاز صدیقی، ناشر ’’اسلوب، لاہور‘‘، اشاعتِ اول مئی 2015ء، صفحہ 495 سے انتخاب)