صنعتِ ایداع:۔ یائے تحتانی کے ساتھ لغت کے کسی کے پاس رکھنے اور کسی کی ودیعت قبول کرنے اور قوم میں صلح کرانے کے معنی میں ہے۔ اصطلاح میں اسے کہتے ہیں کہ ممدوح کو ایسے الفاظ سے یاد کرنا کہ ان سے ان کا نام نکل آئے جیسے یوسف کی مدح میں کہیں کہ ’’رات جو میں نے تیرے مصحفِ حسن سے فال نکالی، تو سورۂ یوسف فال میں نکلی۔‘‘
ذوقؔ، ابوظفر سراج الدین بہادر شاہ کی تعریف میں لکھتے ہیں:
ابوظفر، شہ والا گہر، بہادر شاہ
سراجِ دینِ نبی، سایۂ خدا قدیر
ذوقؔ اکبر شاہ کی مدح میں لکھتے ہیں:
نامِ نحو اللہ اکبر تیرے توقیر ہے
داخلِ ہر بانگ ہے، شامل بہر تکبیر ہے

………………………………………..

لفظونہ انتظامیہ کا لکھاری یا نیچے ہونے والی گفتگو سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شائع کروانا چاہتے ہیں، تو اسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ editorlafzuna@gmail.com یا amjadalisahaab@gmail.com پر اِی میل کر دیجیے۔ تحریر شائع کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔