ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی (Deepfake Technology) میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے معروف شخصیات کی ایسی ویڈیوز، جنہیں گھٹیا مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس میں پروگرامر اپنے ہدف یعنی کسی معروف شخصیت کی کوئی موجودہ ویڈیو اور آڈیو کو استعمال کرتے ہوئے، اس سے کچھ بھی بُلوا سکتا ہے۔ یوں نظروں کا دھوکا دینے والی ایسی چیز سامنے لاسکتا ہے جو نہ صرف اس کے مذموم مقاصد کو پورا کرسکتی ہے بلکہ دنیا کو ایک بڑے بحران میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔
تصور کیجیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سامنے آئے جس میں وہ کسی ملک کے خالف جنگ کا اعلان کر رہے ہیں، تو کیا ہوسکتا ہے؟
اگرچہ یہ ایک منفرد ٹیکنالوجی ہے، لیکن اس میں سماجی تباہی کا سامان بھی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ہمارے عزیزوں، دوستوں اور مشہور شخصیات کی لاتعداد جعلی ویڈیوز بنا کر خود ہمیں اور لوگوں کو شدید متاثر کرسکتی ہے۔
(ماہنامہ ’’جہانگیر ورلڈ ٹائمز‘‘ ، ماہِ نومبر 2019ء، صفحہ 60سے انتخاب)