معراج نامہ (صنفِ نظم)

معراج کا لفظی مطلب سیڑھی ہے۔ کیوں کہ اس کے ذریعہ سے بلندی تک جایا جاسکتا ہے۔
اصطلاحاً وہ نظم جس میں حضرت محمدؐ کی معراج کا واقعہ نظم کیا گیا ہو، جداگانہ نظم کے علاوہ نعت میں بھی معراج کا تذکرہ کیا جاتا ہے۔
(’’تنقیدی اصطلاحات‘‘ از ’’ڈاکٹر سلیم اخترؔ‘‘، مطبوعہ ’’نگارشات‘‘ سنہ 2011، صفحہ 247 سے انتخاب)