2 اکتوبر، عالمی یومِ عدم تشدد

وکی پیڈیا کے مطابق ہر سال 2 اکتوبر کو عالمی یومِ عدم تشدد کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے قرارداد کی اقوام متحدہ کے 143 رکن ممالک نے حمایت کی۔
بی بی سی اردو سروس کی سنہ 2006ء کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’انڈیا کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے جنم دن کو اقوامِ متحدہ نے ہر برس’’یومِ عدم تشدد‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔ مہاتما گاندھی کا جنم دن دو اکتوبر ہے، اور اس سال سے اس دن کو یومِ عدم تشدد کے نام سے جانا جائے گا۔‘‘